دنیا کے کئی ملکوں کی کمان ہندوستانیوں کے پاس!

آئر لینڈ کی فائن گیل پارٹی کے نیتا ہندوستانی نژا لیو براڈکر کو آئر لینڈ کی پارلیمنٹ کے نچلے ایوان میں ووٹنگ کے بعد ملک کا نیا وزیر اعظم چنا گیا ۔ آئر لینڈ اس میں اکیلا ہی نہیں ہے ہندوستانی نژاد صدر مملک برطانیہ کے رشی سونک وزیر اعظم بنے ہیں۔ یوروپ میں ہندوستانی نژاد لیڈروں میں اٹونیو کوسٹا کا نام خاص طور سے لیا جاتا ہے۔ وہ پرتگال کے وزیر اعظم ہیں اور اسٹوسس کے والد اورلیڈو کوسٹا ایک کوی تھے ۔انہوںنے سرمایہ کار ی مخالف تحریک میںحصہ لیا تھا اور پر تگالی زبان میں شہن آف اینگر نامی مشہور کتاب لکھی تھی۔دادا لوئی الفانسو ماریہ ڈی کوسٹا بھی گوا کے باشندے تھے حالاںکہ اٹونیوکوسٹا کی پیدائش مذمبق میں ہوئی ۔لیکن ان کے رشتہ دار آج بھی گو امیں رہتے ہیں ۔اپنی ہندوستانی پہچان پر کوسٹا نے ایک بار کہا تھا کہ گوری چمڑی کے رنگ سے مجھے کبھی بھی کچھ کہنے سے روکا میں اپنی چمڑی کے رنگ کے ساتھ مل جل کر رہتا ہوں ۔یہی نہیں کوسٹا بھارت کے اوسیائی کارڈ ہولڈروںمیں ہیں بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی نے سال2017میںانہیں انکا اوسیائی کارڈ دیا تھا ۔ ماریشش کے وزیر اعظم جگن ناتھ بھی ہندوستانی نژاد لیڈر ہیں جن کی جڑیں بھارت کے بہار سے جڑی ہوئی ہیں۔ اروند جگن ناتھ کے والد انیرودھ جگن ناتھ بھی ماریشش کے سیاست کے قد آور لیڈروں میں شمار کئے جاتے تھے وہ ماریشش کے صدر اور وزیر اعظم کے عہدو ں پر رہے تھے ۔ ایسے سنگاپور کے صدر ریما یعقوب کے آباو اجداد کی جڑیں بھی بھارت سے جڑتی ہیں ان کے والد ہندوستانی نژاد تھے اور والدہ ملیالی نژاد تھیں ۔سنگاپور میں ملے آبای تقریباً15فیصد ہے اورانڈونیشیا اور ملیشیا میں یہ لوگ پھیلے ہوئے ہیں ۔ان کے بعد بھی حلیمہ یعقوب نے سنگاپور کی پہلی صدر بن کر تاریخ رقم کی تھی ۔ لاطینی امریکہ دیش سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی بھی ایسے سیاست داں ہیں جن کے تار بھارت سے جڑے ہیں ہندوستانی سورینامی ہندو خاندان میں پیدا ہونے والے پرساد کو سنتوکو مان سنتوکھی کہا جاتا ہے ۔ ایسے ہی کیریبیائی ملک گویانا کے صدر عرفان علی کے آباو اجداد کا تعلق بھی بھارت سے ہے ان کی پیدائش 1980میں ایک ہندوستانی خاندان میں ہوئی تھی۔وہیں سورول کے صدر واویل رام کلاون بھی ہندوستانی نژاد لیڈر ہیں ان کے آبا و اجدا د میں بہار سے ہیں ان کے والد ایک لوہار تھے اور ان کی والدہ ایک ٹیچر تھیں ۔ہندوستانی نژاد کے بڑے لیڈروں میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس بھی ہیں سال2021میں انہیں 25منٹ کے کیلئے امریکی صدر کے اختیارات دئے گئے تھے ۔ وہ امریکی تاریخ میں صدر کے اختیارات سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئیں تھیں ۔کملا ہیرس نے بتایا تھا کہ میرے نام کا مطلب ہے کمل کا پھول اورہندوستانی تہذیب میں اس کی کافی اہمیت ہے ۔اورکمل کاپودا پانی میںپیدا ہوتا ہے اور پھول پانی کے سطح کے اوپر کھلتا ہے اور جڑیں نزدیکی زمین سے مضبوطی سے جڑی ہوتی ہیں ۔ کملا بھارت میں پیدا ماں اور جمائیکا میں پیدا والد کی اولاد ہیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!