بم سے اڑانے کی دھمکی!

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس نیتا کمل ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی کے معاملے میں پولیس نے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔بھارت جوڑو یاترا کے اندور پہنچنے سے محض دس دن پہلے شہر میں مٹھائی نمکین کی دکان کے پتے پر دھمکی بھرے خط کو لیکر پولیس نے جمعرات کو نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر دوج کی تھی پولیس کے مطابق ڈاک سے ملے خط میں سال 1984کے سکھ مخالف دنگوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔اور اس مہینے کے آخر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران اندور کے الگ الگ مقامات پر زبردست بم دھماکوں اور راہل گاندھی و مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ کو بم سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ پولیس کمشنر ہری نارائن مشرا نے بتایا کہ جونی اندور علاقے میں مٹھائی نمکین کی ایک دکان کے پتے پر بھیجے گئے خط کے بنیاد پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 507کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔اس کے بعد جونی اندور تھانے کی انچارج یوگیش سنگھ تومر نے بتایا کہ دھمکی بھرا خط بھیجنے کے معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔اس خط میں لکھا ہے کہ سکھ مخالف دنگوں کے دوران ہوئے ظلم کے خلاف کسی بھی سیاسی پارٹی نے آواز نہیں اٹھائی ۔خط میں کمل ناتھ کیلئے ناقابل بیان الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی گئی ہے ۔راہل گاندھی کے اندور پہنچنے کے دوران کمل ناتھ کو بہت جلد گولی مار دی جائے گی۔ راہل گاندھی کے پاس پہنچا دیا جائے گا۔ لیکن اس میں راہل گاندھی کو بم سے اڑانے سیدھے طور بات نہیں کہی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈاک کی مہر لگے لفافے کی تصویر میں سامنے آئی ہے جس میں خط بھیجنے والے کی شکل میں رتلان شہر کے بھاتیہ جتنا پارٹی کے ممبر اسمبلی کا نام لکھا گیا ہے ۔بھاجپا ممبر اسمبلی نے کہا انہیں بدنام کرنے کیلئے سازش رچی گئی ہے اس لئے ان کا خط میں نام بھیجنے والے کے طور پر لکھا گیا ہے ۔ممبئی یاترا پر گئے ممبراسمبلی کممپ نے فون پر کہا کہ میں نے رتلان اور اندور کے اعلیٰ پولیس افسران سے درخواست کی ہے کہ دھمکی بھرے خط کے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کر ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے ۔ کانگریس پر دیش سیکریٹری نیلاب مبلاً نے مانگ کی کہ دھمکی بھرے خط کی سنجید گی سے جانچ کی جائے اور اندور میں بھارٹ جوڑ و یاترا کے دوران پختہ انتظام کی جائے ۔ واضح ہو کہ اس یاترا میں شامل لوگوں کا اندور کے اس کھالسہ اسٹیڈیم میں 28نومبر کو استقبال کیا جا نا تجویز ہے جو کچھ دن پہلے کمل ناتھ سے جوڑے تنازعہ کا گواہ بنا تھا۔ دھمکی بھرے خط میں کتنا دم ہے یہ تو نہیں کہا جا سکتا ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ جس طرح بھیڑ راہل گاندھی کی بھارت جوڑ و یاترا میں جڑ رہی ہے اس سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔راہل بھی کوئی احتیاط کرتے نظر نہیں آرہے ہیں۔بھیڑ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ان کو اوپر والا بچائے ! (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!