سرکار گرانے کےلئے تین ممبران اسمبلی سے سودے بازی !

جھارکھنڈ میں سرکار گرانے کی سازش میں گرفتار ملزمان نے کئی انکشاف کئے ہیں ۔ پولس پوچھ تاچھ میں ملزمان نے بتایا کہ سازش میں جھارکھنڈ کے تین ممبران اسمبلی دو بچولئے شامل تھے ۔ دہلی میں تینوں ممبران اسمبلی سے لین دین کی سودے بازی ہوئی تھی ایک کروڑ روپئے ایڈوانس دینے کا وعدہ ہوا تھا نہ دینے پر ممبر اسمبلی رانچی لوٹ گئے تھے ڈیل سے مہاراشٹر کے دو نیتا چندر شیکھر راو¿ بابن گلے اور چرن سنگھ شامل تھے گرفتار ابھیشیک، امت و نروارن نے دونوں کو مہاراشٹر کے بھاجپا ممبر اسمبلی کو بتایا تھالیکن وہاں کہ فہرست میں ان کا نام نہیں ہے ابھیشیک نے بتایا کہ کہ اسی معاملے میں امت نے پندرہ جولائی کو انڈیگو سے ٹکٹ بھیجا مہاراشٹر کے ایک نیتا جے کمار وانکھڑے نے اس کی بکنگ کر امت سنگھ کو بھیجا تھا ابھیشیک نے بتایا کہ پندرہ جولائی کو دہلی پہونچنے پر وہاں ایئر پورٹ پر دو کاریں لگی ہوئیں تھیں ایک کار سے تینوں ممبران اسمبلی ہوٹل میں گئے باقی تینوں کو جے کمار کا گارڈ ابھیشیک دوبے کو لیکر ہوٹل پہونچا یہاں چند ر شیکھر راو¿ اور چرن سنگھ موجود تھے وہ یہاں سے تینیوں مقامی ممبران اسمبلی کو لیکر ایک گاڑی میں جبکہ دوسرے لوگ دوسری گاڑی سے کئی بڑے نیتاو¿ں کے گھر گئے یہاں کے بعد وہ یہ تینوں ممبران جھارکھنڈ بھون لوٹ آئے ابھیشیک نے بتایا کہ 16جولائی کو بھی تینیوں مقامی ممبر اسمبلی کچھ لیڈروں سے ملے تھے انہیں ایک کروڑ ایڈوانس دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایڈوانس نہ ملنے سے وہ ناراض ہوگئے اسی دن وہ فلائٹ سے رانچی لوٹ گئے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!