ممتا کا مشن دہلی :نو ووٹ بی جے پی!
مغربی بنگال اسمبلی چناو¿ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مسلسل تیسری بار جیت حاصل کرنے کے بعدپہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اس ملاقات میں پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعے نیتاو¿ں ، کاروباریوں کے جاسوسی کے الزامات پر آل پارٹی میٹنگ بلانے کی مانگ کی انہوں نے سپریم کورٹ کی جج کی سر براہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی کا بنانے کا بھی مطالبہ رکھا اس کے علاوہ ریاست کے لئے زیادہ کورونا ویکسین ٹیکے بھی طلب کئے وزیر اعظم نے 45منٹ کی ملاقات کے بعد جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا وزیر اعظم سے ہوئی سبھی باتوں کی تفصیل نہیں بتائی جا سکتی میں پیگاسس معاملے کی پوری جانچ چاہتی ہوں اس لئے میں نے مغربی بنگال میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس مدن لوکر کی سر براہی میں ایک اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی پہلے ہی بنا دی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے کورونا کی صورتحال اور اپنی ریاست کے لئے آبادی کے حساب سے ویکسین کی مانگ کی وہیں وز یر اعظم نے ممتا بنرجی سے کہا کہ تیسری لہر آنے سے پہلے سب کو ویکسی نیشن ہو جانا چاہئے لگتا ہے ممتا کا ارادہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھاجپا کو مغربی بنگال ماڈل سے ٹکر دینے کا ہے وہ اپوزیشن کو متحد کے ذریعے 375سیٹوں پر بھاجپا کو سیدھے ٹکر دینے کی تیاری میں ہے ان میں سے دو سو سیٹوں پر کانگریس کو واک وور پرستاو¿ سے سکتی ہے ذرائع کے مطابق ممتا کا مشن دہلی 2024بھاجپا کو اقتدار سے ہٹانا ہے اس کے لئے سونیا گاندھی سرد پوار اورممتا دیش بھر میں بھاجپا کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیں گی اس کی شروعات اتر پردیش سے ہوگی ۔ مقصد ہے کہ 2022میں سات راجیوں کے چناو¿ میں بھاجپا کو مات دی جائے گی ممتا یہ بھی صاف کرنے آئی ہیں ان کا ارادہ پی ایم کرسی نہیں ہے اس مہم میں کانگریس مرکزی رول میں ہوگی پچھلے دنوں ممتا کے چناوی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے سونیا، راہل سے مل کر اسی ماڈل پر بات کی تھی ۔ دیش بھر میں 375لو ک سبھا سیٹییں ایسی ہے جہاں بھاجپا مقابلے میں ہے اور ان میں سے دو سو سیٹیں ایسی ہے جہاں بھاجپا کانگریس کی سیدھی ٹکر ہے ان سیٹوں پر اپوزیشن کانگریس کو حمایت دے سکتی ہے وہیں کانگریس ایسی ریاستوں میں دخل نہ دے جہاں دوسری پارٹیاں بھاجپا کو سیدھی ٹکر دے رہی ہیں بھاجپا کے مضبوطی والی ریاستوں میں امیدوار کی سیدھی ٹکر اگر بھاجپا حکمراں ریاستوں اگر بھاجپا اتحادی پارٹیوں کو حمایت مشترکہ مہم نو ووٹ ٹو بی جے پی کا نعریٰ ہوگا مقابلے کو مودی بنام گاندھی نہ بننے دینا لیڈر شپ کا فیصلہ چناو¿ بعد کے پس منظر پر ہوگا سر د پوار پتاما کے رول میں اترنا چاہتے ہیں ۔ ممتا کا مقصد بنگال میں ایک چھتری راجیہ قائم رکھنا چاہتی ہے سونیا کانگریس کو پھر زندہ دس جن پد پر اپنی پرانی بالا دستی قائم کرنا چاہیں گی ۔ دھارمک اور جذباتی، قومیت کے اشو کا جواب مہنگائی ، پیگاسس اور کسان آندولن ، بے روزگاری ، کورونا وبا جیسے زمینی اشو اٹھا کر دیا جائے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں