اب کی بار اولمپک صرف ٹی وی پر !

جاپان میں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے افتتاحی تقریب میں پچاس ہزار ناظرین کی صلاحیت والے ٹوکیو نیشنل اسٹیڈیم میں صرف 950 لوگوں کو انٹری ملی اس میں بھارت سے ساتھ کھیلوں کے صرف بیس کھلاڑی اور چھ افسران شامل ہو پائے ۔دونوں ہاکی ٹیمیں ، نشانہ باز ،تیر انداز ،بیڈ منٹن ،ایتھلڈکس کے کھلاڑی نہیں تھے ۔چھ بار کی ورلڈ چیمپین باکسر ایم سی میریکوم اور ہاکی کپتان منپریت سنگھ جھنڈا سنبھالے تھے ۔بھارت کے 126 کھلاڑی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جاپان کے سابق وزیر اعظم شینجو آبے بھی افتتاحی تقریب مین شامل نہیں ہوئے ۔بہر حال جمعہ کو کھیلوں کا آغاز ہوگیا ۔لیکن یہاں کے ماحول کو دیکھ کر ایسا نہیں لگ رہا ۔ایسا اس لئے کیوںکہ جاپان کے لوگ چھٹیاں منانے باہر جارہے ہیں ۔ اور یہاں تک اولمپک میں ناظرین کی انٹری پر پابندی اور کورونا کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بھی اولمپک ایونٹ میں انٹری نہیں ملی ۔ایک دن پہلے ٹوکیو کی سڑکوں پر کافی ٹریفک تھا لیکن اولمپک شائقین نہیں تھے بلکہ یہاں کے لوگ ہوائی اڈے جارہے تھے ۔لوگ گیمس کی شروعات سے پہلے ٹوکیوں چھوڑنا چاہتے ہیں ۔کیوں گیمس کے دوران کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے سخت پابندیاں لگا دی گئیں ۔جاپان کا موسم بھی شہر چھوڑنے کی وجہ ہے ۔ٹوکیومیں گرمی زیادہ اور امس 50 فیصد تک ہے پابندیوں کی وجہ سے ہوٹل اور بار 8 بجے بند ہو جاتے ہیں اس لئے اس بار اولمپک کھیلوں کا مزہ ٹی وی پر لے سکیں گے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!