ڈرگ اسمگلر 43کروڑ کا انعامی گرفتار!
کولمبیا میںسب سے زیادہ مطلوب افراد میں شمار اور دیش کے بڑے ڈرگ اسمگلر گروہ کے خطرناک سرگنہ ڈائروانٹونیو یوسوگاکو وہاں کی فوجی فورسیز نے گرفتار کیاہے ۔ اس کی جانکاری کولمبیا کے صدر ایوان نے دی ڈیوک ایوان دہشت گرد ی سرگرمیوں روکنے میں لگے ہوئے ہیں ۔معلومات دینے پر آٹھ لاکھ ڈالر اور امریکہ نے پچاس لاکھ ڈالر قریب 43کروڑ روپے انعام رکھا ہو اتھا۔ یو سوگا دنیا کا سب سے خطرناک اسمگلر قرار دیتے ہوئے اسے کئی پولیس حکام اور فوجیوں اور سیاستدانوں کے قتل کا ذمہ دار بتایا ہے اور کا موازنہ 1990میں پاو¿لواسکوبار کے زوال سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ مضافاتی پہاڑوں سے گرفتا ر کیا گیا اور اس کو پکڑ میں کی گئی کاروائی میںایک افسر کو بھی جان گنوانی پڑی ۔ امریکی وزارت خارجہ نے اسے ہتھیا ر بند اور بے حد خونی گروہ کا سرغنہ قرار دیا ہے ۔یہ شاہراہوں کو اور گنجان علاقوں اور گنجان پہاڑیوں پر کنٹرول کیلئے تشدد کر اور ڈرانے دھمکانے کے ہتھکنڈے استعمال کر تا تھا ۔ اس کوپکڑ نے کیلئے پانچ سو جوانوں اور 22ہیلی کاپٹروں کو لگا یا گیا تھا ۔ بتادیں یو سوگا پر کل ملاکر 43کروڑ روپے کا انعام تھا اس سے صا ف ہے یہ تو دنیا کا سب سے خطرناک ڈرگ اسمگلر ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں