وکی کوشل کی فلم نے مچایا ہنگامہ!

وکی کوشل اس وقت اپنی فلم ’سردار ادھم سنگھ‘کی کامیابی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔اب وکی نے شوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں اور ناظرین کو اتنا پیا ر دینے کے لئے شکریہ ادا کیا ۔وکی کوشل کی فلم ’سردار ادھم ‘کو آئی ایم ڈی وی پر 9.2 ریٹنگ ملی ہے ۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کر اس بات کی جانکاری دی ہے کہ اس کے ساتھ ہی لکھا ہے کہ وہ 9.2 ۔آج سب نے تو ادھم مچا دیا ۔سردار ادھم سنگھ کو اتنا پیار دینے کے لئے آپ سب کا دل سے شکریہ !فلم جلیانوالا باغ قتل عام کا بدلا لینے کے لئے جرنل ڈائر (جو تب پنجاب کا لیفٹننٹ گورنر تھاحالانکہ گولیاں چلانے کاحکم ریزینالٹ ڈائر نے دیا تھا کو لندن جاکر مارنے والے سردھار ادھم کی زندگی پربنی فلم ایک ایسے انقلابی کی زندگی اور جد وجہد کو سامنے لاتی ہے جس کے بارے میں آج ہی دیش کے لوگوں کو کم معلوم ہے ۔حالانکہ ادھم سنگھ کے نام کو بھارت کی آزادی کی لڑائی سے واقف ہر ہندوستانی جانتا ہے ۔لیکن زندگی میں کن حالات سے گزرنا پڑا اس کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں ۔فلم میں اس کا تھوڑا سا تعارف ہے لیکن پوری طرح سے تو نہیں کیوں کہ ڈھائی گھنٹے میں آپ کتنا دکھا سکتے ہیں ؟ پھر بھی ایک کوشش ڈائرکٹر سجیت سرکار نے بڑی شاندار کی ہے ۔ان کی ھدایت کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہوگی ۔پھر بھی ایک بڑی کوشش تو ہے ہی ،جلیانوالا باغ قتل کانڈ کو جب یاد کرو تب انقلابی ادھم سنگھ کے جذبہ کو سلام کرنا بھی ہے ۔وکی کوشل نے اس میں ادھم سنگھ کا رول نبھایا ہے اور کافی حد تک اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے میں کامیاب رہے ۔میں اس سے زیادہ فلم کے بارے میں نہیں بتاو¿ں گا کیوں کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام دیش واسی اس فلم کو دیکھیں! (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!