برین ڈیڈ مریض میں سوئر کے گردے کا ٹرانسپلانٹ !
نیو یارک میں میگ ہیرن نے این وائی یو لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں نے اعضاءکے ٹرانسپلانٹ کی سمت میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔دراصل یہاں کے ڈاکٹروں نے ایک برین ڈیڈ مریض پر سوئر کے گردے کو ٹرانسپلانٹ کیا ہے ۔اس کے بعد مریض کے سبھی اعضاءٹھیک ٹھاک کام کررہے ہیں ۔اس مریض کی کڈنی نے کام کرنا بند کردیاتھا اور لائیو سپورٹ سسٹم ہٹانے سے پہلے ان کے گھر والوں سے اس تجربہ کرنے کی اجازت مانگی تھی ۔این وائیو انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر روبرٹ نے اس بیش قیمت کامیابی کے بعد کہا کہ سوئر کے اعضاءکو جزوی طور سے بدل کر اس کا استعمال ٹرانسپلانٹ کی سمت میں ایک مستقل ذریعہ بن سکتا ہے ۔اس کامیابی کے بعد انسان کے جسم میں اعضاءٹرانسپلانٹ کے لئے انسانی اعضاءکی سنگین کمی کو دور کیا جاسکے گا ۔انسانی جسم میں سوور کے گردے ٹھیک ٹھاک کام کررہے ہیں ۔ڈاکٹروں نے اس پوری کاروائی کو ایک ہوم آپریشن قرار دیا ہے یہ ریسرچ رپورٹ کسی میڈیکل جنرل میں شائع نہیں ہوئی ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں