سب سے دلچسپ کرکٹ مقابلہ آج!

24اکتوبر بھارت اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں ٹی 20ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جائے گا ایسے میں سب سے زیادہ تذکرہ اسی میچ کا ہے کیونکہ یو اے ای میں بھارت پاکستان دونوں ہی ملکوں کے عوام کی بڑی اکثریت ہے اس کے چلتے یہاں اس میچ کا مزہ سب سے الگ ہے عام مزدور سے لیکر اب ارب پتی تک لوگ اپنے اپنے دیش کی ٹیم سے جذباتی طور سے جڑے ہوئے ہیں اس میچ کے سبھی ٹور پیکیج ہاتھوں ہاتھ بک رہے ہیں بڑی بات یہ ہے میچ کے لئے امریکہ اور کینیڈا تک کے لوگوں نے پیکیج خریدے ہیں دبئی کی مشہور ٹریول کمپنی داد بھائی کے سپروائزر ایل ایڈس بتاتے ہیں کہ ہم نے میچ کے ٹکٹ کے ساتھ ایک رات قیام والے پانچ سو پیکیج جاری کئے تھے یہ اقدم بک ہوئے ایک پیکیج کی قیمت 40,700سور روپئے یعنی 2ہزار درہم تھی دوسری طرف دبئی کے ریستوراں اور باتر بھی لوگوں کو لبھانے کے لئے نئے آفر لا رہے ہیں ان کے مینو یو میں کرکٹ چھا یا ہوا ہے مثلاًکھانوں کا سنچری پیک ہاف سنچری پیک فیکسڈ اوور مینو بنائے گئے ہیں ریستوراں نے بھی فوڈ ڈلویری کی تیاری کی ہے تاکہ لوگ گھر بیٹھے میچ اور لذیذ کھانوں کا مزا لے سکیں ۔ دوسری طرف بھارت پاک میچ ٹکٹ کی بکری شروع ہوتے ہیں ساری منٹوں میں ساری بکنگ ہوئی ۔ ابتدائی 30منٹ میں ویٹنگ 30ہزار کے پار پہونچ گئی کئی پلیٹ فارم پر ٹکٹ چار سے پانچ گنا دام پر بیچے گئے ٹکت ختم ہونے سے میچ لائیو دیکھنا ملازمین کے لئے دور کا خواب ہے ان کے اسی خواب کو پورہ کرنے کےلئے کرکٹ یو اے ای سے مشہورنیو گروپ کے وائس چیئر مین انیس ساجن نے لکی ڈرا کے ذریعے سو ورکرس کو میچ کے ٹکٹ دیئے ہیں انیس بتاتے ہیں کہ ہم سیمی فائنل اور فائنل میچ کے ٹکٹ بھی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملازمین کے لئے میچ دیکھنے میں کام آئیں گے ٹی 20ورلڈ کے لائیو بروڈ کاشٹنگ پاٹنر 24اکتوبر کے میچ کے بچے دس دس سیکینڈ کے سلاٹ 25سے 30لاکھ روپئے میں بیچ رہے ہیں اتوار کو ہونے والے ٹی 20ورلڈ کے مقابلے کی ایک گیند پر لاکھوں روپئے برسنے جا رہے ہیں اندازے کے مطابق صرف اس میچ پر اشتہارات اور ٹکٹ کے ذریعے تقریباً ایک سو بیس کروڑ روپئے بازار پر دعویٰ لگا ہوگا ۔ مقابلے کی ہر گیند پچاس لاکھ روپئے میں پڑنے والی ہے پورے ورلڈ کپ میں یہی ایک ایسا مقابلہ ہے جسے لیکر بازار میں زبردست ہل چل مچی ہے اسے آئی سی سی اور اہم ٹیلی کاسٹ کنندہ اسٹار نیوز بھی جانتے ہیں کہ آئی سی سی پچھلے کچھ ورلڈ کپ سے بھارت کا پہلا مقابلہ پاکستان سے ہوتا آرہا ہے اس سے اسے ٹونمنٹ کےلئے اسپانسر کے علاوہ دیش میں سب سے زیادہ کرکٹ سامعین مل رہے ہیں اسٹار پلس پر آرہے میچ کے لئے تقریبا 40سے 50فیصد کا پریمیم وصول رہا ہے دبئی میں ہونے والے اس میچ کی ساری ٹکٹیں بک چکی ہیں اور سب سے سستا ٹکٹ150درہم مطلب 3ہزار کا ہے جس کی کالا بازاری ایک لاکھ روپئے تک میں ہو رہی ہے آئی سی سی نے اس میچ کے لئے دیگر مقابلوں کے بنسبت ٹکٹ کے دام بھی زیادہ رکے ہیں عام ٹکٹ ۳سے ۶ہزار ۳ سو کے ہیں اور پندرہ ہزار ست سو کے ہیں انہیں ٹکٹوں کی بلیک مارکٹنگ جاری ہے ممبئی سے اپنے دوستوں کے ساتھ جمعہ کو دبئی کے لئے روانہ ہوئے ایک کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین ہزار روپئے کا ٹکٹ ایک لاکھ روپئے میں اور پندرہ کا ٹکٹ ڈیڑھ لاکھ روپئے میں لیا ہے اس میچ کے ہاسپٹلٹی ٹکٹ بھی جاری کئے ہیں ان کی قیمت 27ہزار63ہزار، 190ہزار دولاکھ 33ہزارروپئے ہے میچ کی آن لائن بکنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے بعدہی سب ٹکٹ بک گئے ۔ بہر حال آج دونوں ملکوں میں ہونے والے میچ کا ہندوستان سمیت دنیا کو بے صبری سے انتظارہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!