لالو پرساد یادو بنام نتیش کمار!

آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ آج کے سیاسی حالات میں ضمنی چناو¿ کی دونوں سیٹوں تارا پور کی بہت اہمیت ہے اور میں کمپین کرنے جاو¿ں گا اور میں نتیش این ڈی اے سرکار کے وسرجن کے لئے آیا ہوں ویسے تیجسوی نے بہار میں حریفوں کا بخار چھوڑ دیا ہے ہم جے ڈیو کو ہرائیں گے تو یقینی طور سے ان کے یہاں بگھدڑ مچے گی اور ہم لوگ سرکار بنائیں گے سو ا چار سال بعد پاٹلی عام ریلی کرنے گئے تھے ۔ لالو نے کہا کریشور استھان سیٹ کے لئے کانگریس نیتا اشوک رائے دہلی میں ان سے ملنے آئے تھے اور اپنے بیٹے کو آر جے ڈی کا ٹکٹ دلانے کی درخواست کر رہے تھے انہیں صاف کر دیا چونکہ وہاں رام کا کوئی اثر نہیں ہے تو گٹھ بندھن ہی توڑنے لگے لالو یادو کے ساتھ جانے کے امکان سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں ایمس میں علاج کر ا رہا تھا تبھی سبھی پارٹیوں کے نیتاو¿ں نے طبیعت کے بارے میں پوچھ تاچھ کی تھی لیکن نتیش کمار نے کبھی انہیں فون کرنے کی زحمت نہیں آٹھائی لالو یادو نے کانگریس آر جے ڈی اتحاد ختم ہونے پر کہا کہ دیش میں کانگریسی متبادل ہے لیکن بہار میں اس کے سب پھوٹ نیتا ہیں دہلی میں بھکت چرن داس کی کیا ویلو ہے انہیں جانتا کون ہے کہ وہ کانگریس میں نوکری کرنے والے چھٹ بھیا نیتا ہیں پھر کہا کہ پریشانی اس وقت شروع ہوتی ہے جب بہار میں کانگریس کے نیتاو¿ں کو لگتا ہے کہ نتیش کے پاس مجھ سے زیادہ ووٹ ہے ۔ پہلے بھی کانگریس کے پردیش صدر انل شرما نے شورگیہ کانگریس نیتا سدا نند سنگھ کو اکیلے لڑنے کے لئے منا لیا تھا ۔ کیا ہوایہ پورا بہار جانتا ہے یہ بھی سچ ہے کہ کانگریس کے لئے ہم نے جتنا کام کیا ہے اتنا کسی نے نہیں کیا لالو کے جواب میں مکھیہ منتری نتیش کمار نے کہا کہ لالو جی مجھ کو گولیئے (گولی)بھرا دیں سب سے اچھا یہی ہوگا ۔ باقی کچھ نہیں کر سکتے ۔ اگر چاہیں تو گولی بھروا کر دیں ۔ سمجھ گئے نہ ۔ نتیش بھاگ کر کریشور استھان اور تایا پور کی چناوی ریلیوں کو خطاب کر لوٹنے کے بعد پٹنہ ہوائی اڈے پر اخبار نویشو ں سے بات کر رہے تھے ان سے پوچھا گیا تھا کہ لالو جی بولے ہیں کہ ہم آئے ہی ہیں نتیش کے وسرجن کرنے کیلئے ۔ نتیش کمار نے ہنستے ہوئے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا چھوڑئے نہ نہ کریں گولیاں بھروا دیں کمپین کے لئے لالو جی بھی اترے ہوئے ہیں اس سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا جائیں نہ بھائیں سب کو جانے کا حق ہے اس میں ہم لوگوں کو کیا کرنا ہے؟جنتا ہی مالک ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی کو کچھ پتہ چلتا جا رہا ہے یا خالی بولتا ہے ہم پر بولے گا تبھی نہ پبلیسٹی ملے گی بولو، کرو جو اچھا ہے کرو ہم لوگوں کو کوئی چنتا نہیں ، کوئی پرواہ نہیں ہم لوگ جنتا کی سیوا کرتے ہیں سیوا کرنا ہی ہمارا دھرم ہے لالو کافی عرصے کے بعد گھر لوٹے ہیں دیکھنا اب یہ ہوگا کہ ان دونوں ضمنی چناو¿ میں ان کا کیا اثر پڑتا ہے ؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!