بھگوڑے نیرو مودی کو لگا ایک اور جھٹکا!

واشنگٹن: بھگوڑے ہیرا کاروباری نیرو مودی اور اس کے دو ساتھیوں کو امریکہ کی ایک عدالت سے اس کو زبردست جھٹکا لگا ہے نیرو مودی و ساتھیوں نے نیو یارک کی بینک کرپسی کوٹ میں دھوکہ دھڑی کے الزامات کو منسوخ کرنے کی عرضی دائر کی تھی اسے جج سین ایم لین نے خارج کر دیا اور ایک عدالتی حکم پر ڈائمنڈ کرنسی رینک اور ایجوف کمپنیوں نے ٹرسٹی مقرر کئے ریچرڈ لینن نے نیرو مودی اور ساتھیوں پر دھوکہ دھڑی کے الزام لگائے ہیں ۔ پہلے ان تین کمپنیوں کی ملکیت نیرو مودی کے پاس تھی لیون نے نیرو مودی اور ان کے ساتھی میہر بھنسالی و اجے گاندھی سے 1.5کروڑ ڈالر کا معاوضہ مانگا تاکہ قرض دہندگان کے نقصان کی بھرپائی کی جا سکے لیون کے مطابق نیرو اور ساتھیوں نے چھ برس تک بڑی بین الاقوامی جعل سازی ، منی لانڈرنگ اور گبن کی پلاننگ کو بہت چالاکی سے انظام دیا جس سے بہت سے قرض دہندگان کو بھاری نقصان ہوا ۔ ہندوستانی نژاد وکیل روی بھترا نے عدالت کے ساٹھ صفحات کے حکم کو سمجھاتے ہوئے بتایا کہ نیرو نے پنجاب نیشنل بینک اور دیگر بینکوں سے دھوکے سے ایک ارب ڈالر کا قرض لینے کیلئے منسوبہ بند طریقے سے منافع کو زیادہ بکری کے لئے استعمال کر کمپنی کی بازار ویلیو کو بڑھا دیا اور اس کی بنیاد پر فیس لیکر لیٹر آف انڈر ٹیکنگ جاری کر قرض لے لیا اس دھوکہ دھڑی کو چھپانے کے لئے ایک اور فرضی جعل سازی کرتے ہوئے قرض کی رقم کو چھپا لیا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!