رام کی ایودھیا سے کیوں نہیں لڑے یوگی آدتیہ ناتھ!

بھاجپا نے اپنی پہلی فہرست کے ساتھ یہ اعلان کر حیران کر دیا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور شہر سے چنا و¿ لڑیں گے حیران کر نے والی وجہ یہ تھی کہ اب تک یہ تقریباً طے مانا جارہا تھا کہ وہ ایودھیا سے چنا و¿ میدان میں اتریں گے ۔یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ یوگی متھرا سیٹ سے چنا و¿ لڑ سکتے ہیں بھاجپا کی ایک ٹیم ایودھیا میں جاکر وہاں کے ووٹروں کا من ٹٹول رہی تھی اور ذات پات تجزیوں پر من تھن کے بعد یوگی کے گورکھپور سے لڑانے کا فیصلہ لیا گیا ۔ذرایع کی مانیں تو پارٹی ہائی کمان کی بھی یہی رائے تھی یوگی جیسا کٹر ہندتو چہرہ ایودھیا سے اتر تا تو کم سے کم آ س پاس کی 60سیٹوں میں ووٹوں کا پولرائزیشن ہونے کی امید زیادہ تھی مگر خود یوگی اپنے گڑھ گورکھپور سے اتر کر پہلے اپنی جیت یقینی کر نا چاہتے تھے دراصل ایودھیا ایسی سیٹ ہے جہاں 93.23فیصد آبادی ہندوہونے کے باوجود بھاجپا کی جیت طے نہیں رہی ہے ۔2012میں یہ سیٹ سپا نے جیتی تھی ،2017میں مودی یوگی لہر میں بھاجپا کے ہاتھ آئی ،2012کے چنا و¿ میں سپا کے پون پانڈے جیتے تھے بھاجپا کے للو سنگھ اور بسپا کے ٹکٹ پر لڑے ویدھ پر کاش گپتا تیسرے مقام پر تھے باقی پارٹیوں آزاد امید واروں کا ووٹ شیئر بھی ٹھیک ٹھا ک رہا ۔2017کا چنا و¿ کا ووٹ شیئر بتاتا ہے کہ سپا کا ووٹ بینک زیادہ نہیں کھسکا بسپا ووٹ شیئر تھوڑا ضرور بڑھا ۔ ایودھیا کے برہمن خوش رہتے تو بھاجپا جیت سکتی تھی ۔وہاں پر شہر ی علاقے میں ستر ہزار بر ہمن 28ہزار چھتریے ہیں 27ہزار مسلمانوں کے ساتھ 50ہزار دلت ہیں اس کے ساتھ ہی شہر ی زون میںیادو ووٹوں کی تعداد 40ہزار ہے۔ یوگی اترتے تو ٹکر بڑی رہتی اور انہیں یہاں اپنا زیادہ وقت دینا پڑ تا ۔چوںکہ سپا کے موجودہ ممبر اسمبلی پون پانڈے کا دبدبہ زیا دہ ہے یوگی کے یہاں سے ہٹنے کے بعد ایودھیا صدر سیٹ بھاجپا کے ہاتھ سے نکلتی دکھا ئی دے رہی ہے ۔یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور حلقے سے باہر رہتے تو شہر کے آس پاس 17اسمبلی سیٹوں پر اثر پڑنے کے آثار تھے گورکھپور دیہات کے ساتھ بہرائچ اور اس کے ساتھ لگی سیٹ بھی پھنستی ہوئی دکھا ئی دے رہی تھی ۔کوشی نگر میں سوامی پرساد موریہ کے الگ ہونے سے پڈرونا ،تمکنج ،دھاتل نگر کی سیٹ پر بھی سپا کا قبضہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ان کے یہاں پر کانگریس کے ساتھ ہی موریہ کا دبدبہ ہے سنت کبیر نگر میں 30اسمبلی حلقے میں خلیل آبا دکی سیٹ ہاتھ سے نکلتی دکھائی دے رہی ہے اکھلیش یادو طنز کستے ہوئے کہا کہ جنتا نے چنا و¿ سے پہلے ہی یوگی کو اپنے گھر بیج دیا ہے اس کے لئے انہوں نے بھاجپا کا شکریہ ادا کیا ۔ سنیچر کو میڈیا سے بات میں کہا کہ یوگی جی کو جنتا گھر واپس بھیجتی اس کے پہلے ہی بھاجپا نے انہیں ان کے گھر بھیج دیا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!