مائینس 28ڈگری درجہ حرارت میں پہرہ دے رہے جوان!

ہند -چین سرحد پر سخت سردی اور درجہ حرارت مائینس ڈگری کے درمیان جہاں پہاڑوں سے نکلنے سے پہلے پانی جم رہا ہے وہیں ہندوستانی فوج کے ہمارے جوان دن رات گشت کر رہے ہیں ۔ چین سے کشید گی کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب بھارت کے جوان دس سے پندرہ ہزر فٹ کی اونچائی پر چار سے پانچ فٹ سے زیادہ برف کے درمیان دیش کی حفاظت کی خاطر جمے ہوئے ہےں چین سے تنازعہ کے چلتے ہندوستانی فو ج اور اس کی سرگرمیوں نے چین کے آخری چوکی نہیں چھوڑی پتھوڑا گڑھ میں چینی سرحد سے لگے کئی حصوں میں ان دنوں پرندے تک نہیں دکھائی دے رہے ہیں ۔ کالا پانی لیپو لیکھ ،پھندیا لیکھ اور کوٹی میں درجہ حرارت 18سے 28ڈگری (مائینس) تک پہونچ رہاہے سال 2020سے پہلے ان علاقوں میں جوان صرف پیٹرولنگ گشت کیلئے جاتے ہیں لیکن پچھلے سال پہلی بار یہاں آئی ٹی بی ٹی فوج تعینا ت ہے پہلے برف باری کے بعد جن مائیگریشن والی چوکیوں سے فوجی امن کے دور میں آ جاتے تھے چین سے کشید گی کے بعد اب زیا دہ تر چوکیوں پر فوجی خون جما دینے والی سردی میں بھی دیش کیلئے لگے ہوئے ہیں۔پہلے زیادہ اونچائی والی چوکیوں میں سردی کے موسم میں صرف آئی ٹی بی پی ہی رہتی تھی اب فوج بھی لگا تا ر رہ رہی ہے۔ ہم ہندوستانی فو ج کے ساتھ آئی ٹی بی پی کے ان با ہمت جوانوں کی تعریف کرتے ہیں دنیا کے سب سے اونچے جنگی علاقے میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کو ہمار ا سلام ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!