ترنمول ایم پی نصرت جہاں نے شوہر سے ناطہ توڑا!

بنگالی اداکارہ اور ترنمول کانگریس ایم پی نصرت جہاں نے اپنے شوہر نکل جین سے ناطہ توڑد یا ہے اس نے بدھوار کو کہا کہ ہماری شادی لیو ان ریلیشن جیسی تھی یہ ہندوستانی رسم ورواج سے نہیں ہوئی تھی ۔شادی ترکی کے قانون کے مطابق ہوئی تھی جو بھارت میں جائز نہیں ہے ۔اس لئے طلاق کا سوال ہی نہیں اٹھتا ؟نصرت کے شوہر نکھل کے ساتھ ان کی ان بن کی خبریں کافی عرصہ سے زیر بحث رہی ہیں حالانکہ انہوں نے کبھی اس کے بارے میں نہیں بتایاتھا ۔لیکن نکھل نے منگلوار کو شرعام طور پر قبول کیا تھا نصرت چھ مہینہ سے ان کے ساتھ نہیں رہ رہی ہے ساتھ ہی نصرت کا افیئر کسی دوسرے شخص کے ساتھ چل رہا تھا ۔وہ میرے ساتھ اور میں ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا ۔اس کے بعد نصرت نے بھی اس معاملے پر اپنی زبان کھول دی ۔اور کہا کہ یہ دو الگ مذاہب کے لوگوں کے درمیان شادی ہے اسے بھارت میں جائز و منظوری دینے کی ضرورت تھی لیکن ایسا نہیں ہوا میں نے اپنی نجی زندگی کو محدود رکھنے کے چلتے پہلے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا ۔اسے بھارت میں جائز ثابت کرنے کیلئے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحٹ رجسٹرڈ کیا جانا تھا ،جو کبھی نہیں ہوا ایسے میں طلاق کا سوال ہی نہیں اٹھتا ۔نصرت نے 2019 کے لوک سبھا چناو¿ میں بنگال کی بشیر ہارٹ شیٹ سے چناو¿ جیتنے کے بعد ترکی کے بجنس مین نکھل جین سے شادی کی تھی اور اس شادی کا رسپشن کولکاتہ میں ہوا تھا جس میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھی شامل ہوئی تھیں ۔نکھل سے ان کی شادی ترکی میں ان کے قانون کے تحت ہوئی تھی بھاجپا نیتا امت مالویہ نے اس کو لیکر سوال اٹھایا ۔وہیں ٹی ایم سی ا یم پی نصرت جہاں روہی جین کی اپنی شخصی زندگی ہے ۔وہ کس کے ساتھ شادی کرتی ہے کس کے ساتھ رہتی ہے اس کا کسی کو مطلب نہیں ہونا چاہیے ۔بھاجپا نیتا نے ایم پی کا ایک ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ لیکن وہ ایک چنی ہوئی نمائندہ ہے ۔ساتھ ہی پارلیمنٹ کے ریکارڈ میں نکھل جین کے ساتھ شادی کی بات درج ہے ایسے میں کیا نصرت نے ایوان میں جھونٹ بولا ہے کہ ایک دن پہلے ہی نصرت جہاں نے اپنے شوہر نکھل جین سے ناطہ توڑا ۔نصرت کی شادی کو شوشل میڈیا میں خاصی توجہ ملی ہے ۔نصرت کا نام بنگالی اداکارہ او ر بھاجپا کے ٹکٹ پر چناو¿ لڑے یش داس گپتا سے جوڑا جارہا ہے ۔دونوں دسمبر میں اجمیر گئے جہاں دونوں کی تصویریں وائرل ہوئی تھیں دونوں میں الزام تراشیوں کا دور چل رہا ہے ۔نکھل جین نے دعویٰ کیا کہ وہ نصرت کے خلاف سول کورٹ میں مقدمہ درج کر چکے ہیں نصرت کے کسی کی طرف جھکنے کی جانکاری ملتے ہی انہوں نے مقدمہ دائر کر دیا تھا ۔اس پر جولائی میں سماعت ہونی ہے ۔نکھل نے نصرت کے حاملہ ہونے کی خبروں پر کہا کہ اگر ایسا ہے تو وہ بچے کے پتا نہیں ہیں ۔وہیں نصرت جہاں نے کہا جو مجھ پر الزام لگا رہا ہے اس نے خود کو رئیس بتا کر غیر حقانی طور سے میرے بینک سے پیسے نکال لیے اب بھی یہ جاری ہے میں بینک حکام کو بتایا ہے اب وہ پولیس میں شکایت درج کرائیں گی ۔مجھے بتانے میں یہ دکھ ہو رہا ہے کہ میرے پستینی زیورات جو گھر والوں سے مجھے تحفہ میں دئیے گئے وہ سب اسی کے پاس ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!