Translater
08 اگست 2021
آکسیجن ڈیلروں پر درج مقدمے واپس ہونگے !
ہائی کورٹ کے سخت رویئے کو دیکھ کر دہلی سرکار نے کورونا وبا کے دوران خدمت کے جذبے سے عام لوگوں کو آکسیجن مہیا کرانے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے سرکار نے کہا کہ عدالت میں داخل سبھی شکایتوں کو واپس لے گی ہائی کورٹ نے سرکار کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے سمجھداری کو قدم بتایا ہے جسٹس وی پن سانگھی و جسٹس جسمیت سنگھ کی بنچ کے سامنے دہلی سرکار کے وکیل راہل مہرا نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپریل مئی میں کورونا دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی جمع خوری کو لیکر کچھ نیتاو¿ں افراد انجمنوں کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا تھا اب سرکار نے ہمدردانہ طور پر غور کیا ہے کہ اس مقدمے کو واپس لیا جائے بنچ نے پیش رپورٹ کی اسٹڈی کرنے کے بعد کہا کہ سرکار نے کاروائی نہ کرنے کو لیکر سمجھدار ی سے کام لیا ہے جن لوگوں نے نیک ارادے سے عام لوگوں کو وبا کے دوران آکسیجن سپلائی کی اس میں سماجی تنظیم و گرو دوارے وغیرہ شامل ہیں حالانکہ وبا ختم نہیں ہوئی اگر ایسے معاملوں میں مقدمہ چلایا جاتا ہے تو سزا کے ہر ضرورت مند کی مدد کے لئے اچھے افراد نہیں آئیں گے ۔ بنچ نے اس سے پہلے ڈرگ کنڑولر سے کہا کہ وہ وبا کے دوران دبا و آکسیجن جمع خوری کرنے والوں پر کاروائی کرے اس کے جواب میں ڈرگ کنٹرولر نے کہا ہم نے 8جولائی کو ایم پی گوتم گمبھیر اور عام آدمی کے ممبر اسمبلی سنجیو کمار عمران حسین کے خلاف دوا و آکسیجن جمع خور ی کو لیکر عدالت میں شکایت داخل کر دی ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں