یو یو ہنی سنگھ کے خلاف بیوی عدالت پہونچی !
بالی ووڈ اداکار اور گلو کار یو یو ہنی سنگھ کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں کیونکہ ان کی بیوی شالنی تلوار ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف گھریلو تشدد روک تھام قانون کے تحت عدالت میں عرضی داخل کر ٹارچر کرنے کا الزام لگایا ہے اداکار ہردیش سنگھ عرف یویو ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے تیس ہزاری کورٹ میں چیف میٹرو پولٹن مجسٹریٹ تانیہ سنگھ نے معاملے میں گلو گار ہنی سنگھ کو پیش ہو کر 28اگست تک جواب دینے کو کہا عدالت نے گھریلو تشدد قانون کے تحت عرضی کو سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے شالنی تلوار نے ٹارچر کے بدلے میں یو یو ہنی سنگھ سے 20کروڑ روپئے کا معاوضہ کی مانگ کی ہے اس کے علاوہ قانون کے تحت گھر بھی مانگا ہے اس کے لئے ہنی سنگھ کو ہر مہینے پانچ لاکھ روپئے بھتہ دینے کا بھی حکم دینے کی بھی اپیل کی ہے شالنی کا کہنا ہے کہ ملک و بیرونی ملک میں اسٹیج اور دیگر پروگراموں کے دوران ہنی سنگھ نے کئی عورتوں سے تعلق بنائے اسی کے ساتھ ان سے مار پیٹ کے واقعات بڑھتے گئے ہنی سنگھ اور ان کے رشتہ داروں نے مسلسل جسمانی اور گالی گلوج اور ذہنی اذیت پہونچا رہے ہیں اور اس کے ثبوت اس کے پاس ہیں انہوں نے اندیشہ جتا یا ہے کہ ہنی سنگھ دونوں کے نام پر مشترکہ خریدی پراپرٹی کو بیچ سکتے ہیں ہنی سنگھ سے مکان کے لئے پانچ لاکھ روپئے مہانہ دلانے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی بیوہ ماں پر منحصر نہ رہ سکیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں