پاکستان میں گنیش مندر پر حملہ اور توڑ پھوڑ!

پاکستان میں اقلیتوں کی بد حالی اور عزیتوں کا معاملہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے پنجاب صوبے کے رحیم دار خان ضلع کے یونگ شریف علاقے میں مسلمانوں کی بھیڑ نے گنیش مندر پر حملہ بول دیا اور پولس واقع پر تماشائی بنی رہی حالات پر قابو پانے کے لئے پاکستانی رینزرس کو بلانا پڑا سوشل میڈیا پر آئے ویڈیو میں سینکڑوں لوگ مندر کی کھڑکیاں اور دروازوں اور مورتیوں کو توڑتے نظر آرہے ہیں اس معاملے پر حکومت ہند نے دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو طلب کیا ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان باغچی نے بتایا کہ بھارت نے اقلیتی فرقے کی مذہبی آزادی پر لگاتار حملوں کو لیکر پاکستانی سفیر سے زبردشت تسویش جتائی ہے اور ساتھ ہی اقلیتوں کی پاکستان میں حفاظت یقینی کرنے کو کہا اس معاملے میں پاکستان کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے از خود نوٹس لیااور پنجاب کے چیف سکریٹری اور پاکستانی پولس کے آئی جی کو طلب کیا اس معاملے کی جمعہ کو سماعت رکھی گئی اس میں دونوں حکام سے معاملے کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا گیا وہیں ضلع پولس افسر اسد سرفراز نے بتایا کہ علاقے میں رینزرس اور پولس تعینات اور یہاں رہنے والوں کی ہر ممکن حفاظت کی جائے گی وہیں اس حملے کے 24گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے خاموشی توڑی اور کہا انہوں نے حملے کی سخت مذمت کی اور پنجاب کے آئی جی کو قصور واروں کی گرفتاری اور واردات سے نمٹنے میں ہوئی لا پرواہی کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا ۔ سرکار مندر کو پھر سے مرمت کرائے گی ۔ جس علاقے میں یہ واردات ہوئی وہاں مندر کے آس پاس ہندو فرقے کے 80گھر ہیں لیکن زیادہ تر آبادی وہاں مسلمانوں کی ہے ۔ بدھوار کو حکمراں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اور ہندو کونسل کے صدر ڈاکٹر رمیش کمار نے حملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالا ساتھ ہی پولس سے موقع پر پہونچنے کو کہا اور مندر پر حملے کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور پولس کی لا پرواہی شرمناک ہے ڈاکٹر رمیش کے مطابق یہ حادثہ 23جولائی کی واردات سے جڑا ہے اس میں ایک آٹھ سال کے بچے پر توہین اسلام کا الزام لگایا گیا تھا پولس کے مطابق 24کو جولائی کو اس لڑکے پر کیس درج کر گرفتار کر لیا گیا تھا نا بالغ ہونے کے سبب اسے 28جولائی کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا مقامی مدرسہ انتظامیہ کا الزام تھا کہ بچے نے مذہبی تنظیم کی لائبریری میں پیشاب کیا اس بچے کو ضمانت کے بعد شام چار بجے دو درجن لوگوں نے سی پیک روڑ جام کر دیا پھر مندر پر حملہ کیا گھروں میںگھسنے کی کوشش کی ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بیشک اس مندر کو پھر سے بنوانے کا وعدہ کیا ہے حالانکہ پاکستان سے وابستہ امور پر نگاہ رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے عمران خان کا یہ بیان محذ دکھاوا ہے عمران خان کا بیان دنیا کی تنقید سے بچنے کے لئے دکھاوا ہے یہ کیونکہ اب سے پہلے اس طرح کے کئی واقعات ہو چکے ہیں اور پاکستان سرکار نے ا ن پر کوئی کاروائی نہیں کی ایسے میں انٹر نیشنل ایجنسیوں اور ایک ایس ٹی ایف جیسی ایجنسی کاروائی کے پیش نظر اس طرح کی دکھاوے کی باتیں کی جا رہی ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!