کورونا سے جان گنوانے والے صحافیوں کو پانچ لاکھ کی مدد!

مرکزی حکومت نے کوویڈ 19-سے جان گنوانے والے 101صحافیوں کے کنبوں کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کی مد د پہونچانے کے لئے 5.05کروڑ منظور کئے ہیں وزیر مملکت صحت و خاندانہ بہبود بھارتی پرویڈ پوار نے لوک سبھا میں بتایا اور اطلاع دی کہ وزارت اطلاعات نشریات نے ایسے صحافیوں کے کنبوں کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کہ اقتصادی مدد دینے کے لئے مخصوص مہم چلائی پوار نے بتایا پریس انفارمیشن آفس سے تسلیم یافتہ صحافی کلیان یوجنا کو تحت طے پیمانے کو پورہ کرنے والی درخواستوں کی بنیاد پر کوویڈ19-سے جان گنوانے والے 101صحافیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپﺅں کی 2020-21کے دوران ہوئی موتوں کی بنیاد پر 5.05کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ہم سرکار کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ کورونا کے دوران سینکڑوں صحافیوں نے اپنی ڈیوٹی کو نبھاتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جان کی بازی لگا دی ایسے بھی بہت صحافی ہیں جو کورونا کہ وجہ سے بے روزگار ہوئے سینکڑوں اخبار و میگزین بند ہوگئی جہاں سرکار نے مرنے والے صحافیوں کے کنبوں کی مدد کی ہے وہیں بے روزگار صحافیو ں کی مدد کے بارے میں بھی سرکار سوچے اخباری اداروں کو بھی مالی مدد دے یہ وقت کی پکار ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!