نیرج تم پر دیش کو نازہے!

ٹوکیو اولمپک میں 16ویں دن’ جن گن من بجا ‘اور بارہ سال سے جاری گولڈ میڈیل کا سوکھا خوشی کے آنسو سے ختم ہوا ہریانہ کے رانا نیرج چوپڑا نے بھالے سے بھارت کا جھنڈا ایسا گاڑ اکہ پورہ ملک ان کا مرید ہوگیا صوبے دار اکیلے اپنے دم پر دیش کو میڈل ٹیلی میں 19سیڑھیاں اوپر لے آیا نیرج تم پر دیش کو ناز ہے ایتھلیٹکس میں دیش کے لاڈلے نیرج چوپڑا نے آخر اولمپک میں ایک صدی سے زیادہ (121)سال بعد کے انتظار کو ختم کردیا نیریج نے بھالا پھینک میں گولڈ جیتنے کے ساتھ ایک وقت نا ممکن سا لگنے والا کارنامہ سنہرے الفاظ سے اپنا نام تاریخ میں درج کرا لیا ان سے پہلے ایتھلیٹکس میں کسی بھی ہندوستانی نے کوئی میڈل نہیں جیتا تھا ملکھا سنگھ اور پی ٹی اوسا اولمپک میں قریب آکر چوک گئے تھے ٹوکیو اولمپک میں سنیچر کو بھارت نے تاریخ رقم کر دی ۔ نیرج چوپڑا نے بھالا پھینک مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ایتھلیٹکس میں 121برس بعد میڈل جتا کر ہندوستان کو شان کو بخشی اسی کے ساتھ بھارت نے ایک اولمپک میں سب سے زیادہ میڈل جیت کر ریکارڈ بنا دیا صدر رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی ، اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر سمیت تمام ہستیوں نے انہیں جیت کی مبارک باد دی وہیں ان کی آبائی ریاست ہریانہ سمیت پورا دیش جشن میں ڈوب گیا ہریانہ کے ایک کسان کے بیٹے 23سالہ چوپڑا شروع سے خود اعتمادی سے بھرے ہوئے تھے اور کسی بھی دباو¿ میں نہیں نظر آئے ہندوستانی فوج میں کام کرنے والے نیرج ہیرو کی طرح سامنے آئے اور پہلی کوشش میں 87.03میٹر دور بھالا پھینک کر بڑھت لے لی اور پھر مقابلے میں 86.63میٹرتھروں کے ستون چیک ریپبلک کے جیکب ویدلے اور جبکہ 85.44میٹر تھرو کے ساتھ اور چیک ریپبلک کے ہی ویسلی تیسرے نمبر رہے بھارت کا یہ ٹوکیو اولمپک سب سے کامیاب اولمپک بن گیا بھارت نے اس میں ایک گولڈ اور دو سلور اور چار تانبے کے میڈل جیتے ہیں اس سے پہلے 2012لندن اولمپک میں سب سے زیادہ چھ میڈل جیتے تھے بھارت کو ایتھلٹکس میں پہلا گولڈ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو ان کے سا کارنامے کے لئے سنیچر تک کل ملاکر 10کروڑ روپئے سے زیادہ کے نقد انعامات سے دینے کا اعلان کیا گیا چوپڑ اکے بھارت کے اولمپک میں شخصی گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بننے کے بعد ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ان کے لئے چھ کروڑ روپئے جبکہ پنجاب کے وزیرا علیٰ امریندر سنگھ نے دو کروڑ روپئے دینے کے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)اورانڈین پریمر لیگ فرنچائزی چنئی سپر کنگ نے بھی نیرج چوپڑ اکو ایک کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے کھٹر نے اس کے ساتھ ہی اعلان کیا کہ چوپڑا کو پنچ پلا میں ایتھلٹکس کے سینٹر آف ایکسی لینس کا چیئر مین بنایا جائے گا انہوں نے کہا ہماری کھیل پالیسی کے تحت نیرج کو چھ کروڑ روپئے کانقد انعام اور کلاس ون کی نوکری اور سستے داموں پر پلاٹ دیا جائے چوپڑا ہریانہ کے پانی پت ضلع کے رہنے والے ہیں ہریانہ کے پہلوان روی دھائیا نے سلور اور بجرنگ پونیا نے برونز میڈل جیتاہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنچ کلا میں 13اگست کو بڑا عزت افزائی پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں ٹوکیو میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو سمانت کیا جائے گانیرج ہند کے ناز بنے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟