سورت کے مشہور ہیرا تاجر عآپ میں شامل !
سیاسی توسیع کی مہم میں عآپ لگی ہوئی ہے ۔گجرات میونسپل چناو¿ میں دمدار واپسی درج کرنے کے بعد کئی بااثر لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔اور اپنے ملازمین کو کار اور فلیٹ اور بونس کی شکل میں دے کر دیش بھر میں بحث کا موضوع بنے سورت کے ہیرا تاجر وسماج سیوا کارکن مہیش سبانی اتوار کو عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے دہی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ٹوپی اور گمچھا پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا ۔مہیش سال 2012 سے ہر سال سینکڑوں لڑکیوں کی شادی کراتے آرہے ہیں اور 2017 میں انہوں نے 251 لڑکیوں کی شادی کرائی تھی اور وہ ان کے والد بن کر کنیا دان کرتے ہیں پارٹیءمیں ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ٹوئیٹ کیا مہیش بھائی پارٹی میں آپ کا خیر مقدم ہے ہم سب مل کر گجرات کی ترقی کے لئے کام کریں گے اور سسودیا نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ گجرات میں پچھلے چار مہینوں میںعآپ کا تیزی سے مقبولیت بڑھی ہے ۔اور جنتا سے بہت پیار مل رہاہے سورت کی عوام نے عآپ پر بھروسہ کرکے نوجوان اور پڑھے لکھے لوگوں کو بھیجنا شروع کر دیا ہے اور یہ فخر اورعزت کی بات ہے کہ مہیش بھائی پارٹی میں شامل ہوئے ۔انہوں نے سماج کی بہبود کے لئے کام کیا اب وہ گورننس میں بدلاو¿ لانا چاہتے ہیں ۔ان کے تجربوں سے پارٹی اور گجرات کی جنتا کو بہت فائدہ ملے گا ۔مہیش سوانی جیسے رسوخ دار لوگوں کا عآپ میں شامل ہونے سے پارٹی کویقینی فائدہ ملے گا اور اس کو پھیلانے میں بھی مدد ملے گی ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں