گھوٹالے کی 40 فیصدی رقم بینکوں کے پاس لوٹی!

یہ حکومت ہند و انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کا کارنامہ ہی مانا جائے گا کہ انہوں نے دیش کے بینکوں کا لوٹ کر بھاگے کاروباریوں کی پراپرٹی ضبط کرکے 40 فیصدی بینکوں کا پیسہ لوٹا دیا ہے پبلک سیکٹرکے بینکوں کے قریب 22 ہزار کروڑروپے کا چونا لگانے والے بھگوڑے کاروباری وجے مالیا و نیرو مودی اور میہول چوکسی سے گھوٹالوں کی 40 فیصدی رقم وصولی کی جا چکی ہے ۔ای ڈی نے ایس پی ایم ایل اے کے تحت بدھوار کو کرکھ کئے پانچ ہزار آٹھ سو کروڑ روپے کے شیئر بیچے اس طرح اب تک 9041 کروڑروپے کی وصولی ہو چکی ہے ۔گھوٹالوں کے رقم کی 80 فیصدی پراپرٹی ای ڈی اب تک ضبط کر چکی ہے پروصولی جوڈیشیل اتھارٹی نے بدھوار کو ایس بی آئی کی قیادت والے بنچ گروپ سے مالیا کے یونائیٹڈ قروض کو 5824.50 کروڑ قیمت کے شیئروں کے بکری کی یہ کاروائی ای ڈی کے ذریعے بروز کے 6624 کروڑ قیمت کے شیئر ایس بی آئی کو منتقل کئے جانے سے ممکن ہو سکا ۔ای ڈی نے کہا تینوں گھوٹالے بازوں نے اپنی کمپنیوں کے ذریعے جعلسازی کر سرکاری بینکوں سے 22585.83 کروڑ روپے کی جعلسازی کی ہے ۔یہ اب تک کی سب سے بڑی جرائم کی چوری مانی جا رہی ہے ۔ادھر میہول چوکسی کے وکیل ،وجے اگروال نے دعویٰ کیا ای ڈی نے بینکوں کی رقم سے کہیں زیادہ پراپرٹیان ضبط کر لی ہیں ۔ای ڈی نے بتایا بینک دھوکہ دھڑی کے ان معاملوں میں اب تک کل 18170.02 کروڑروپے کی پراپرٹیاں ضبط کی جا چکی ہیں ۔ان میں سے 969 کروڑ کی پراپرٹیاں بیرون ملک میں ہیں ۔یہ بینکوں کے ہوئے کل نقصان کے 80.45 فیصدی کے برابر ہے وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا بھگوڑا اور اقتصادی ملزموں کو چھوڑا نہیں جائے گا ۔اب ان کی پراپرٹیاں قرق کر لی گئی ہیں ۔اور ان سے بقایا بھی وصولا جائے گا بھگوڑے ہیرا کاروباری نیرو مودی کے ذریعے اپنی حوالگی کے خلاف دائر اپیل برطانیہ کی ہائی کورٹ نے خارج ہونے کے بعد وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے فیصلے کو دیکھا ہے ۔مطلوب کاروباری کو انصاف کے کٹگھرے میں کھڑا کرنے کے لئے بھارت اس کو جلد حوالگی کی کوشش جاری رکھے گا ۔پنجاب نیشنل بینک سے متعلق کئی ارب ڈالر کے گھوٹالے میں مطلوب نیرو مودی کی بھی بھارت حوالگی کی اپیل برطانیہ کی عدالت نے خارج کر دی اس طرح وہ حوالگی رکوانے کی اپیل پہلے مرحلے میں لڑائی ہار گیا ۔اور اب اس کے پاس زبانی سماعت کے واسطے نئے سرے سے اپیل دائر کرنے کے لئے کچھ ہی وقت ہے ۔قابل ذکر ہے برطانیہ کے وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے اپریل میں نیرو مودی کو بھارت کے حوالے کئے جانے کا حکم دیاتھا ۔اس کی حوالگی کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان باگچی نے کہا ہم نے برطانیہ کی ہائی کورٹ کے فیصلے کو دیکھا ہے اور جو حوالگی کے حکم کے خلاف نیرو کی اپیل کے خلاف تھا اسے ہم عدالت کے کٹھگرے میں کھڑا کرنے کے لئے اس کو جلد بھارت حوالے کرنے کو لیکر اپنی کوشش جاری رکھیں گے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!