ٹریکٹر پریڈ میں لہرا یا تھا لال قلعہ میں جھنڈا!
دہلی میں 26جنوری کو کسانوںکی ٹریکٹر پریڈ میں بھڑکے تشدد کے دوران لال قلعہ پر جھنڈا پھہرانے والے ایک لاکھ روپئے کی انعامی ملزم درجوت سنگھ کو دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے امرتسر سے گرفتار کیا درجوت پر لال قلعے پر سرداروں کا مذہبی علامت نشان صاحب کا جھنڈا لہرانے میں شامل ہے دہلی پولس کی اسپیشل سیل اس کو دہلی لے آئی اس کی پیدائش مہاراشٹر کے احمد نگر میں ہوئی تھی لیکن وہ پنجاب کے ترن تارن میں رہتا تھا اس کے باپ ہندوستانی فوج میں تھے ڈی سی پی سنجیو کما ر یادو کے مطابق ملزم سے پوچھ تاچھ سے پتہ چلا کہ ستمبر2020میں وہ کسان سے آندولن سے جڑ گیا تھا اور دسمبر 2020تک وہ دوبار سندھو بارڈر پر تحریک کو حمایت دینے کے لئے آچکا ہے وہ یو ٹیوب پر بیچ میں سدھوا ور لکھا سنگھانا کے ویڈیو دیکھتا تھا ٹریکٹر پریڈ کے اعلان ہونے کے بعد وہ گاو¿ں میں چندہ اکٹھا کرکے گرپریت سنگھ ، نودیپ سنگھ ، درجوت سنگھ، اور بلجیندر سنگھ کے ساتھ 21جنوری کو دہلی پہونچا لال قلعے میں تشدد کے بعد وہ پھر سندھو بارڈر چلا گیا لیکن جب گاو¿ں سے فون آیا کہ اس کا ویڈیو نیوز چینلوں پر چل رہا ہے تو وہ بائیک سے پنجاب فرار ہو گیا تھا اور 27جنوری کو وہ گاو¿ں پہونچا 26جنوری کو ہوئے تشدد کے واقعے میں شامل ہونے کے الزام میں دہلی پولس نے دیپ سدھو جگراج سنگھ گرجوت سنگھ کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپئے کا اعلان کیا تھا وہیں جگویر سنگھ ، بوٹا سنگھ ، سکھدیو سنگھ، اور اقبال سنگھ پر پچاس ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا دہلی پولس کی اسپیشل سیل کہ ہم اس گرفتاری کی تعریف کرتے ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں