دیش مکھ کو بار مالکان سے چار کروڑ روپئے سے زائد ملے!

انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی )نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ اور این سی پی کے سینئر لیڈر انل دیش مکھ کے گھر جمعہ کی صبح 8چھاپہ ماری شروع کی ہے یہ کئی گھنٹے تک چلتی رہی ممبئی اور تری چور دونوں جگہ پر چلی ممبئی میں انل دیش مکھ کے گھر گیانیشوری بنگلے پر یہ چھاپہ ماری ہوئی اس کے علاوہ دوسرے گھروں میں بھی تلاشی لی گئی دیش مکھ پر پہلے سی بی آئی نے جانچ شروع کی تھی خیال رہے ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرم بیر سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ وزیر داخلہ انل دیش مکھ نے بڑے پولس افسران کو ہر مہینے سو کروڑ روپئے مہانہ کہ اصولی کا ٹارگیٹ دیا تھا اس خط کے بعد ان کے خلاف جانچ شروع ہوئی تھی کیونکہ انل دیش مکھ پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام لگا ہے دوسرا انہوں نے فرضی کمپنی بنا کر بلیک منی کو سفید کرنے کا کام کیا پتہ چلا ہے کہ انل دیش مکھ کو ممبئی کے دس بار مالکان نے چار کروڑ روپئے دیئے یہ رقم تین مہینے تک دی گئی اب تک دس بار مالکان کے بیاب بھی درج ہوئے انل دیش مکھ پر سابق پولس کمشنر پرمبیر سنگھ نے سو کروڑ روپئے اصولی کاالزام لگایا تھا مہاراشٹر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم کریٹ سمیہ نے انل دیش مکھ کے گھر ای ڈی کے چھاپوں پر بیان دیتے ہوئے کہا بہت جلد دیش مکھ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے وہ سچن واجے سے اصولی کروا کر گوگس کمپنی کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتے تھے وہیں چھگن بجھبل کی طرح جیل میں ہونگے اس کے علاوہ انل پراب جلد کاروائی ہوگی کیونکہ معاملہ کورٹ میں ہے اس لئے تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!