چھٹھ پوجا کو لیکر سیاست!

عقیدت کا مہا پرو چھٹھ پوجا قریب ہے اس کو لیکر بازاروں میں چھٹھ پوجن سامان سے دوکانیں سج چکی ہیں ۔لوگ چھٹھ پوجا کی تیاری میں اور بازاروں میں چہل پہل سے رونق بڑھ گئی ہے ۔لیکن چھٹھ پوجا کر لیکر سیاست بھی شروع ہو گئی ہے ۔جب عام آدمی پارٹی نے بھاجپا پر پروانچلیوں کو پوجا کے لئے جاری گھاٹ تیار نہ کرنے دینے کا الزام لگایا ۔عآپ نے بھاجپا سے گندی سیاست بند کرنے اور لوگوں کو راجدھانی میں چھٹھ پوجا منانے میں دخل نہ دیں ۔پارٹی دفتر میں اخبار نویسوں سے بات چیت میں ممبر اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ اگر بھاجپا چھٹھ پوجا پر گندی سیاست جاری رکھے گی تو پروانچلی انہیں معاف نہیں کریں گے ۔غور طلب ہے کہ ڈی ڈی اے میں اس سال جمنا ندی کے کنارے چھٹھ پوجا کے انعقاد پر روک لگا دی ہے ۔اور کہا کہ راجدھانی میں چھٹھ پوجا کرنے کی اجازت جمنا کناروں کو چھوڑ کر دیگر جگہوں پر ہوگی ۔ادھر اس کے بعد دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل سے جمنا کناروں پر چھٹھ پوجا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے ۔سنجیو جھا نے الزام لگایا کہ بھاجپا اب چھٹھ پوجا تقریبات کا انعقاد ڈی ڈی اے و ایم سی ڈی کی زمین پر کرنے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے ۔وہیں دہلی بھاجپا کا الزام ہے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی موجودگی میں فیصلہ لے کر دہلی قدرتی آفات کمیٹی نے پچھلے ماہ دہلی میں چھٹھ پوجا پر روک لگانے کا اعلان کیا تھا جس سے عام آدمی پارٹی کی سیاست بدنام ہوئی اور مشرقی دہلی میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اس معاملے میں دہلی بھاجپا کے جنرل سکریٹری دنیش پرتاپ سنگھ ادتیہ جھا وغیرہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھاجپا کے پروانچل سے جڑے نیتاو¿ں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف ایم سی ڈی اور ڈی ڈی اے اچھا کام کررہی ہے وہین عآم آدمی پارٹی کے درگیش پاٹھک ،بھارتی سنجیو جھا،دلیپ پانڈے جیسے نیتا گمراہ کن پروپیگنڈہ اور بیان بازی کر چھٹھ پوجا سے پہلے دہلی میں کشیدگی پیدا کرنے میں لگے ہیں ۔ویدھ کے مطابق بھگوان بھاسکرکی مانس بہن پٹھی دیدی ہے ۔جنہیں ندی مئیا سے مخاطب کرتی ہیں ۔قدرت کے انس سے شکٹھی ماتا پیدا ہوئیں تھیں ۔انہیں بالکوں کی رکشا کرنے والا بتایا گیا ہے ۔بالک کے جنم سے چھ دن بعد بھی اوبھیا کی پوجا ارچنا کی جاتی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ چھٹھ پوجا پر سیاست نہ ہونی چاہیے اور اس مسئلے کا بلا تاخیر حل کریں ۔چھٹھ پوجا کی سبھی کو بدھائی! (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!