مہاراشٹر کے سابق وزیرداخلہ گرفتار!

ممبئی کی اسپیشل عدالت (وکیشن ) نے شنیچر کو مہاراشٹر کے سابق وزیرداخلہ انل دیشمکھ کو مبینہ طور پر اساسہ جمع کرنے کے معاملے میں 14 دن کی جوڈیشیل حراست میں بھیج دیا ہے اور معاملے کی جانچ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ نے سابق وزیرداخلہ انل دیشمکھ کی 9 دن کی اور حراست مانگی تھی لیکن عدالت نے جانچ ایجنسی کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے انہیں جوڈیشیل حراست میں بھیج دیا ۔پیر کو جانچ ایجنسی نے دیر رات 11 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کیا تھا ۔عدالت نے منگلوار کو ان کو حراست میں بھیج دیا تھا ۔ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ذریعے کرپشن کا الزام لگائے جانے کے بعد سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا تھا اسی بنیاد پر بعد میں دیشمکھ اور دیگر کے خلاف پیسہ اکٹھا کرنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا ۔ای ڈی نے سی بی آئی کے ذریعے 21 اپریل کو این سی بی کے نیتا کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد دیشمکھ اور ان کے ساتھیوں کےخلاف جانچ شروع کی تھی ۔سی بی آئی نے دیشمکھ پر کرپشن اورسرکاری عہدہ کا بیجا استعمال کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی ان پر الزام ہے ریاست کے وزیرداخلہ ہوتے ہوئے اپنے سرکار ی عہد ہ کا بیجا استعمال کیا ۔برخواست پولیس افسر سچن واجے کے ذریعے ممبئی کے مختلف بار اور ریستوراں سے 4.71 کروڑ سے زیادہ روپے اکھٹے کئے گئے ۔ایسا بہت کم ہے جب کسی سابق وزیر داخلہ پر اتنے سنگین الزام لگے ہیں اور انہیں جیل بھیجا جائے نہیں تو سیاست داں سب کچھ کرکے بھی معاملے سے باہر نکل جاتے ہیں ۔ایسا اور بھی کم ہوا ہے جب ریاست کے پولیس کمشنر نے اپنے ہی وزیرداخلہ پر پیسہ اکٹھا کرنے کے سنگین الزام لگائے ۔قانون سب کے لئے برابر ہے اس معاملے سے ثابت ہوتا ہے کہ قانون سے کوئی اوپر نہیں ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!