وانکھڑے پیدائشی مسلم ہے نوکری کےلئے فرضی دستاویز دیئے؟

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نیتا اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے اتوار کو کہا کہ وہ اپنے دعوو¿ں پر قائم ہیں اور این سی بی کے زونل ڈائریکٹر ثمیر وانکھڑے پیدائشی مسلم ہیں نوکری پانے کے لئے فرضی سر ٹیفکٹ پیش کیا تھا اخبار نویشوں سے بات چیت میں نواب ملک نے کہا کہ وہ ذات یا مذہب کی لڑائی نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ اس بات پر روشنی ڈال رہے ہیں کہ جعل سازی کے ذریعے سر ٹیفکٹ پر سرکار نوکری حاصل کرنے کےلئے پیش کئے نواب مالک پچھلے کئی دنوں سے وانکھڑے کی سر براہی میں این سی بی ٹیم نے اس مہینے کی شروعات نے کروز پارٹی پر چھاپہ ماری کی تھی اور مبینہ طورپر نسیلی چیزیں بر آمد ہوئی تھیں وزیر موصوف نے بار بار دعویٰ کیا ہے کہ 2اکتوبر کوکروز جہاز پر کی گئی کاروائی فرضی تھی چھاپے کے دوران اداکار شارخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت کئی لوگوں کو پکڑا گیا تھا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھلے ہی وانکھڑے مسلم تھے لیکن جب انہوں نے ممبئی ہوائی اڈے پر کچھ بالی ووڈ ہستیوں کو روکا تب سر خیوں میں آنے کے بعد 2015میں اپنی پہچان بدلنی شروع کر دی اور اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر داو¿د وانکھٹرے ، اور ڈی کے وانکھڑے اور بعد میں گیان دیو بنے یاسمین وانکھڑے جو ان کی بہن جیثمین بن گئی اور اس نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی جو ایک مسلم ہے اور اب یوروپ میں بس گیا ہے ۔ ملک نے نیشنل او بی سی کمیشن کے وائس چیئر مین انوپ ہل در کے اس بیان پر بھی اعتراض جتایا کہ وانکھڑے نے کبھی مذہب نہیں بدلا ہلدر بھلے ہی بھارتی جنتا پارٹی کے نیتا ہوں لیکن ان کی تقرری آئینی عہدے پر ہوئی ہے انہیں میڈیا کے سامنے آنے اور یہ رائے زنی کرنے کے بجائے ثمیر وانکھڑے نے مذہب تبدیل نہیں کیا ۔ انہیں کیا جانکاری دی گئی ہے اس کے سبھی پہلو¿ں پر ویری فیکیشن کرنا چاہئے اور اپنی رپورٹ تیار کرنی چاہئے اس کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کر نا چاہئے ۔ کوئی شخص جو کمزور برادری سے نہیں ہے وہ فائدے کا دعویٰ نہیں پیش کر سکتا ۔ ثمیر وانکھڑے نے کبھی مذہب نہیں بدلا کیونکہ وہ پیدائشی مسلمان ہیں ادھر این سی اے سی سی کے صدر وجے سانپلا سے ثمیر وانکھڑے نے ملاقات اور اس کے بعد سانپلے نے بتایا کہ ان کے ذریعے دستاویز کی تصدیق مہاراشٹر سرکار سے کرائی جائے گی اور ان کے جائز پا ئے جانے پر وانکھڑے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی وانکھڑے اپنے پہلی کے شادی کے طلاق دستاویز اور دیگر پیدائشی سر ٹیفکٹ اور کچھ دستاویز سونپے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!