یوروپ پھر کورونا کا مرکزبننے لگا!

یوروپ میں کورونا انفیکشن کے مریض مسلسل برھ رہے ہیں یہ تشویش کا موضوع ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ فروری 2022 تک پورے یوروپ میں 5 لاکھ مزید لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے ۔اس لئے ایک سال بعد یوروپ پھر کورنا کا مرکز بننے کی راہ پر ہے ۔فی الحال اس کا زیادہ تر حصہ انفیکشن سے لڑ رہا ہے ۔یوروپ میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر کینس بلوز نے کہا کہ یوروپ کے 52 ملکوں میں انفیکشن کا دوبارہ پھیلنا باعث تشویش ہے اگر یہ حالات جاری رہتے ہیں تو 2022 میں لوگوں کی اموات بڑھ سکتی ہیں ۔اور ایک ہفتہ میں 53 ملکوں میں کورونا کے سبب لوگوں کے اسپتال میں بھرتی ہونے والوں کی تعداد بڑھی ہے ۔ابھی تک پچھلے سال کے مقابلے میں مرنے والوں کی تعداد 6 فیصدی زیادہ ہے اور پورے یوروپ میں اس ہفتہ 24 ہزارلوگوں کی موت ہوئی ہے ۔جرمنی امراض کنٹرول سینٹر راورٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مسلسل مریض بڑھ رہے ہیں اور 154 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔قاہرہ حکومت نے کورونا روک تھام ٹیکہ نہ لینے والے لوگوں کے لئے پابندی کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ہی سرکار نے تعمیل نہ کرنے والے کاروباریوں کے لئے بھی جرمانہ برھا دیا ہے ۔کورونا بڑھنے کی تین وجوہات ہیں ۔پابندی میں ویکسینیشن اور کورونا پروٹوکول کی تعمیل نہ ہونا بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا سبب ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟