اب خود نواب ملک کٹگھرے میں!

مہا راشٹر میں وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کے ذریعے آرین خان معاملے میں نر کوٹکس کنٹرول بیورو کے ممبئی زون کے ڈائریکٹر ثمیر وانکھڑ ے پر لگائے گئے تمام الزامات پر ان کے والد دھیان دیو وانکھڑے نواب ملک کے خلاف عدالت پہونچ گئے اور ان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے ۔ اس سے پہلے اتوار کو نواب ملک نے الزام لگا دیا تھا کہ ثمیر وانکھڑے شاح رخ خان کے بیٹے آرین خان کو زر فدیہ کیلئے اغوا کر نے کی سازش میں شامل تھے اور انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھا جپا نیتا موہت بھار تی اس سازش کے ماسٹر مائنڈ تھے ۔ ثمیر کے والد دھیا ن دیو وانکھڑے نے اتوا ر کو ممبئی ہا ئی کو رٹ جا کر نواب ملک کے خلاف مقدمہ داخل کر کے پہلی جوابی کا روائی کی اس کے بعد ملک نے یہ بھی الزام لگایا کہ ثمیر وانکھڑے نے اپنی مذہبی شناخت کو چھپا نے اور فرضی ذات سرٹیفیکٹ کے ذریعے نوکری حا صل کی ۔ اور یہ بھی بتا یا کہ آرین خان کے اغو ا کر نے جال بھاجپا نیتا بھارتیہ کے رشتہ دار ریشبےھ سچدیوا کے ذریعے بنا گیا تھا رہا ئی کے بدلے 25کروڑ مانگے گئے تھا اور سودا 18کروڑ میں طے ہو ا اور اس میں سے 50لا کھ کی ادائگی بھی کی گئی حالاں کہ بات اس وقت بگڑ گئی جب این سی بی کا گواہ گوساوی کی آرین کے ساتھ لی گئی سیلفی وائر ہو گئے اب جب ہتک عزت کا کیس درج ہو گیا ہے تو نوا ب ملک کو اسے ثابت کر پڑیگا جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی صاف ہو جائے گا ۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!