سب کاکچا چٹھا میرے پاس ہے!

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے آخر کار کانگریس چھوڑ اپنی نئی پارتی بنانے کا اعلان کر دیا ہے ان کی پارٹی کا نام پنجاب لوک کانگریس ہوگا ۔کیپٹن نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بھیجے اپنے 7 صفحات پر مبنی استعفیٰ نامہ میں جہاں اپنے سیاسی کیریئر کا ذکر کیاہے وہیں اس بات کے بھی اشارے دئیے ہیں کہ کانگریس کی دکھتی رگ کو دباتے رہیں گے ۔استعفیٰ نامہ میں کیپٹن نے پنجاب کانگریس کے کئی وزراءاور ممبران اسمبلی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور الزام لگایا اور ان کی (کیپٹن )سرکار میں ریت اور بجری کی ناجائز کھدائی میں کانگریس کے کئی وزیراور ممبر اسمبلی شامل تھے جو آج بھی حکومت میں ہیں ۔کیپٹن نے سونیا گاندھی سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سمیت ہریش راوت اور نوجوت سنگھ سدھو پر بھی نکتہ چینی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ناجائز کھدائی کے مسئلے پر کانگریس کے لئے پریشانیاں کھڑی کر سکتے ہیں ۔کیوں کہ کیپٹن نے قریب ایک سال پہلے پنجاب اسمبلی میں کچھ دستاویز دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ناجائز ریت کا کاروبار کرنے والوں کا کچا چٹھا موجود ہے ۔یہ وہ رپورٹ ہے جو انہیں وزیر داخلہ کے ناطے انٹیلی جینس نے دستیاب کرائی تھی ۔ریت اور بجری کے ناجائز کھدائی میں شامل وزراءاور ممبران اسمبلی کے بارے میں کیپٹن نے لکھا ہے کہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ صرف اس وجہ سے ان وزراءاور ممبران اسمبلی پر کاروائی نہیں ہوئی تاکہ کانگریس پارٹی کی بدنامی نہ ہو پارٹی کو شرمندگی نہ اٹھانی پڑے ۔یہ لوگ آج بھی سرکار میں شامل ہیں کیپٹن نے اپنے استعفیٰ میں کئی اشو اٹھائے ہین ۔یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کیپٹن اب دھمکیوں پر اتر آئے ہیں لیکن نوجوت سنگھ ان پر حملوں سے باز نہیں آرہے ہیں ۔پنجاب کے وزیرداخلہ نے کیپٹن کی پاکستانی دوست کے معاملے میں جانچ کے احکامات جاری کئے ہیں اس سے بھی کیپٹن ناراض ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!