کابل میں ہندوستانیوں کے اغوا سے کھلبلی !
کابل میں پھنسے ہندوستانیوں کو وہاں سے نکالنے میں لگا ہندوستانی وزارت خارجہ میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب سنیچر کی دوپہر افغانستان کی میڈیا نے انٹرنیٹ میڈیا پر یہ خبر ڈال دی کہ طالبان نے قریب 150ہندوستانی کو اغوا کر لیا ہے وزارت خارجہ کے ملازمین نے ان ہندوستانیوں کو کابل و آس پاس کے دوسرے شہروں سے بہت مشکل سے ایئر پورٹ پہونچایا تھا چند منٹوں میں نئی دہلی سے واشنگٹن اور کابل کو فون کئے گئے حالانکہ کچھ دیر بعد یہ خبرآئی کہ ان ہندوستانیوں کا اغوانہیں ہوا تھا بلکہ طالبان ان کو پاس کی سیکورٹی چوکی پر لے گئے تھے جہاں سبھی کاغذات کی جانچ کے بعد سبھی کو چھوڑا گیا دیر رات کو ملی اطلاع کے مطابق یہ سبھی با حفاظت ایئر پورٹ کے اندر چلے گئے اور وہاں سے انہیں بھارت بھیج دیا گیا وزارت خارجہ کے ذرائع نے پہلے ہی صاف کر دیا تھا کہ کسی بھی ہندوستانی کا اغوا نہیں کیا گیا طالبان آتنکی جانچ کے لئے سیکورٹ فور س لے گئے تھے ان میں مقامی سکھ اور ہندوفرقے کے لوگ شامل تھے جو پناہ لینے کے لئے بھارت آنا چاہتے ہیں افغان میڈیا نے سب سے پہلے یہ خبر دی تھی کہ طالبان نے ہندوستانیوں کا اغوا کر لیا ہے لیکن بعد میں اس کی تردید آگئی تقریباً ایک گھنٹے بعد انہوں نے بتایا کہ سبھی ہندوستانیوں کو چھوڑ دیا گیا اور وہ ایئر پورٹ جا رہے ہیں ان کا اغوا نہیں بلکہ پوچھ تاچھ کی گئی تھی ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں