کابل سے گرو گرنتھ صاحب کی کاپیاں بھی دہلی پہونچی!
افغانستان میں بھارت سرکار کی نظر بنی ہوئی ہے اس سلسلے مین افغانستان کی راجدھانی کابل میں مقیم ہندوستانی شہریوں سمیت 46افغان ہندو سکھوں کو ایک جہاز کے ذریعے بھارت لایا گیا اس سب کے درمیاں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہاں سے آئے جہاز میں تین شری گرو گرنتھ صاحب کے پاون سو روپ کو محفوظ طریقے پر بھارت لایا گیا اس کا ویڈیو اور فوٹو پیر کو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس میں تین سکھ اپنے سر پر گرو گرنتھ صاحب کو اٹھائے نظر آرہے ہیں ہندوستانی سکھوں کےلئے یہ پل جذباتی رہا دہلی گرو پربنک کمیٹ کے صدر منجیند ر سنگھ سرسا نے بتایا کہ مرکزی سرکار اس کے لئے شکریہ کی لائق ہے انہوں نے بتایا 46ہندوستانیوں کے ساتھ ساتھ پوتر گرو گرنتھ صاحب کے ساتھ پاون سو روپوں کو پورے احترام کے ساتھ بھارت لایا گیا سرسا نے اس کے لئے دیش کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پوری حکومت کا شکریہ اداکیا ہے ست نام واہے گرو ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں