ایک اور پاکستانی آتنکی انٹرنیشنل دہشت گردقرار!
دنیا کے سامنے پاکستان ایک بار پھر بے نقاب ہوا ،شرمندہ ہوا وہاں پھل پھول رہے دہشت گر د تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ نور ولی مسعود کو اقوام متحدہ نے انٹر نیشنل دہشت گرد ڈکیلئیر کر دیا ہے اس بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا اس میں بتایا گیا ہے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم اور القاعدہ سے جڑی تنظیموں کے لئے پیسہ اکھٹا کرتا رہا ہے وہ دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے اور حملہ کرنے میں بھی شامل رہا اقوام متحدہ نے پاکستانی شہری پر ہتھیار رکھنے سے لیکر صفر تک پر روک لگا دی ہے اب اس کی پراپرٹی ضبط کی جانی ہے ۔جون 2018میں ٹی ٹی ٹی پی سرغنہ مولانا فضل اللہ کی موت کے بعد مسعود کو تنظیم کی کمان سونپی گئی تھی اس نے پاکستان میں کئی بڑے حملے کرائے اور جس کے چلتے امریکہ نے القاعدہ سے وابسطہ تحریک طالبان پر پابندی لگا دی امریکہ نے اب مولانا فضل اللہ پر پابندی لگائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے ۔مسعد نے امریکہ میں بھی دھامکے کی سازش رچی تھی 2011میں پشاور میں واقع امریکی کونسل خانے پر ہوئی اسی نے حملہ کیاتھا مسعود کو پچھلے سال ہی امریکہ عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے دیکھنا یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے اس فیصلے پر کامل کرتا ہے ؟ایسی پابندیاں پہلے بھی کئی دہشت گرد سرغناو¿ں پر لگ چکی ہیں لیکن آج بھی وہ پاکستان میں کھلے عام گھو م رہے ہیں اور آتنکی سازشیں رچ رہے ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں