مسلسل غلطیوں سے دیش کمزور ہوا ہے !
سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پچھلے کچھ دنوں سے ٹوئٹر وار چھیڑ رکھی ہے انہوں نے کہا کہ 2014سے وزیر اعظم مسلسل بڑی غلطیاں کر رہے ہیں جن سے دیش کمزور ہوا ہے لوگ پریشانی میں آگئے ہیں کانگریس نیتا نے کہا کہ اسے سمجھنے کے لئے آپ کو الگ الگ فریقین کو سمجھنا ہوگا ۔دیش کی حفاظت کسی ایک پوائنٹ پر نہیں ٹکی ہوتی بلکہ یہ کام کئی طاقتوں کے ملنے سے ہوتا ہے ۔اور یہ تال میل سسٹم کا ہوتا ہے ۔دیش کی حفاظت ،خارجی رشتوں سے ہوتی ہے ۔معیشت سے ہوتی ہے اور جنتا کے جذبات سے ہوتی ہے ون س بھی علاقوں میں بھارت کو نقصان ہوا ہے ۔اور مشکل بڑھی ہے ۔راہل گانھی نے خارجہ پالیسی پر کہا ہمارے رشتے دنیا کے کئی ممالک سے اچھے رہے ہیں خاص کر امریکہ سے میں اس حکمت عملی ساجھیداری کہوں گا جو کافی اہم ہے ۔ہمارے رشتے روس سے تھے پی ایم اور بھوٹا ن جیسے دیشوں سے تھے اور یہ سبھی ہمارے ساتھی تھے آج ہمارے خارجی رشتے موقع پرست ہو گئے ہیں امریکہ سے بھی موجودہ رشتے لین دین پر مبنی ہیں ۔روس سے بھی رشتہ بگڑا ہوا ہے یوروپی ممالک سے بھی رشتے مطلب کے رہ گئے ہیں ۔نیپال پہلے ہمارا قربی دوست ہوا کرتا تھا آج وہ بھی ہم سے ناراض ہے ۔وہاں کے لوگ غصے میں ہیں سری لنگا نے تو چین کو اپنی بندرگاہ بھی دے دی ۔مالدیپ اور بھوٹان بھی پریشان ہیں اس طرح ہم نے اپنے قریبی غیر ملکی پارٹنروں سے رشتے بگاڑ لئے ہیں ہماری ایسی خوبیاں تھیں جن کی دنیا بھر میں تعریفیں ہوتی تھیں اور لوگ ان پر فخرکرتے تھے ابھی معیشت پچھلے پچاس سال میں سب سے برے دور میں ہے ۔کوئی نظریہ نہیں ہے معیشت برباد ہو گئی ہے ۔بے روزگاری پچھلے چالیس پچاس سال کے مقابلے سب سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ہماری مجبوری اچانک کیسے کمزور بن گئی ؟ہم نے سرکار سے کئی بار کہا دھیان دیجئے اس بات کو سمجھئے کہ ہم آئے دن غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ہم نے سرکار سے کہا بھگوان کیلئے معیشت سنبھالنے کے لئے پیسہ خرچ کیجئے ۔چھوٹے کاروباری آج بے چین ہیں اسے بچانے کے لئے فورا ً ایسا کچھ کیجئے کیونکہ ہمارا دیش اقتصادی بحران میں ہے خارجہ پالیسی خطرے میں ہے ۔پڑوسیوں سے رشتے خراب ہیں اس لئے چین نے بھارت کے خلاف ہمت کرنے کا یہ وقت چنا ہے ۔راہل نے آخر میں تین سوا ل پوچھے ہیں چین نے قبضہ کیلئے یہ وقت کیوں چنا ؟دوسرا بھارت کی پوزیشن میں ایسا وقت ہے جس نے چین کو جارحانہ ہونے کا موقع دے دیا ؟اور تیسرا اس وقت ایسی خاص بات کیا ہے جس سے چین کو یہ یقین ہوا کہ وہ بھارت کے خلاف ہمت کرسکتا ہے ؟
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں