بھاجپا جانچ ایجنسیوں کابیجااستعمال کر سکتی ہے تو ہم بھی ...!

ایسا دیکھنے کو کم ملتا ہے جب کانگریس سرکار نے جانچ ایجنسیوں کا استعمال اپنے سیاسی حریفوں پر کیا ہو نہیں تو بھاجپاایسا کرتی رہتی ہے آپ اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف سی بی آئی ،آئی بی اور ای ڈی کا استعمال کرتی ہے ۔راجستھان میں بی جے پی کی مرکزی سرکار نے کانگریسی ممبران کو توڑنے اور ڈرانے دھمکانے کے لئے پی ڈی کے چھاپے ڈلوائے جب کہ جوابی کاروائی کرتے ہوئے کانگریس کی اشوک گہلوت سرکار نے راجستھان میں سرکار گرانے کی سازش میں ممبران کی خرید و فروخت سے وابسطہ آیڈیو سامنے آنے کے بعد جمع کو سخت کاروائی کی پانچ بڑے واقعات ہوئے جمعہ کو پہلا پولیس میں آیڈیو کی بات چیت کی بنیا دپر گجیندر سنگھ ،دلال سنجے جین اور کانگریس ممبر اسمبلی بھنور لال شرما پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا ۔گجیندر سنگھ کو ن ہے اس بارے میں صاف نہیں لکھا کانگریس نے دعویٰ کیا کہ آڈیو میں آواز مرکزی وزیر گجندر سنگھ سکھاوت کی ہے جبکہ ان کی طرف سے کہا گیا یہ آواز فرضی ہے ۔کانگریس ممبر اسمبلی وشوندر سنگھ اور بھنور لال شرما کو معطل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ تیسرا :دلال سنجے جین کو گرفتار کر لیا گیا ہے چوتھا ایس او جی کی ٹیم ہریانہ کے مانیسر میں ٹھہرے پائلٹ گروپ کے ممبران سے پوچھ تاچھ کرنے پہونچی لیکن ہریانہ پولیس نے اسے اندر جانے نہیں دیا ۔ڈیڑھ گھنٹے بعد جب انٹری ملی تب تک ممبر اسمبلی ندارد ہو گئے ۔پانچواں : ہائی کورٹ نے اسمبلی اسپیکر کی طرف سے سچن پائلٹ اور دیگر 18ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دئیے جانے کے نوٹس پر منگل تک کاروائی پر روک لگا دی تھی ۔کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ مرکزی وزیر گجیندر سنگھ جانچ کو متاثر کر سکتے ہیں اس لئے انہیں بھی گرفتار کیا جائے ۔بھاجپا 25سے 35کروڑ روپئے میں ایک ایک ممبر اسمبلی کو خریدنا چاہتی تھی اور کوشش بھی کی اب تک نو آڈیو ٹیب سامنے آئے ہیں اور مزید آسکتے ہیں ۔اس لئے ضروری ہے کہ سچن پائلٹ سامنے آئیں اور بھاجپا کو کانگریس ممبران کی لسٹ دینے کے الزام پر صفائی دیں ۔گجیندر سنگھ شکھاوت نے کہا آڈیو نکلی ہے میں مارواڑی بولتا ہوں جبکہ آڈیو میں جھنجھنو ٹیب ہے جس گجیندر کا ذکر ہے اس کے عہدے اور جگہ کا کوئی ذکر نہیں اوریہ آڈیو جوڑ توڑ کر تیار کیا گیا ۔کانگریس نے جمعہ کی صبح کانفرنس کر کچھ آڈیو جاری کئے تھے اور اس میں ممبران کی خرید میں بھاجپا کے شامل ہونے کا ثبوت بتایا تھا ۔ممبران کی خرید کیلئے لین دین اور راجستھا ن کی سرکار گرانے کی سازش صاف ظاہر ہو رہی ہے ۔کانگریس کے چیف وہیف مہیش جوشی نے اس کی شکایت کی جس پر راجستھان پولیس کے ایس او جی نے گجیندر سنگھ سنجے جین ،بھون لال شرما پر ملک سے بغاوت مجرمانہ سازش کی دفعات میں ایف آئی آر درج کی ہے ۔کانگریس کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے تمام اپوزیشن سرکاروں کو راستہ دکھایا ہے ۔اگر بی جے پی اپنے حریفوں کے خلاف جانچ ایجنسیوں کا استعمال کرتی ہے توہم بھی یہ کھیل کھیل سکتے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!