میں مغرور سدھو کے خلاف ہی چنا و ¿ لڑوںگا!
نو جوت سنگھ سدھو کے خلاف امرتسر سے دعویٰ کرنے والے شرومنی اکالی دل لیڈر وکرم مجیٹھیا نے آخر کار مجیٹھا سے چنا و¿ کی دعویداری واپس لے لی ہے ۔ حالاں کہ ان کی بیوی غنی مجیٹھیا شرومنی اکالی دل کی طرف سے چناو¿ میدان میں اتریں گی ۔اس موقع پر وکرم مجیٹھیا نے کہا کہ اب وہ مغرور کانگریس نیتا نو جوت سنگھ سدھو کے خلاف چنا و¿ لڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مجیٹھیا سے چنا و¿ لڑا تھا تو اسی کو اپنا پریوار ماناتھا ۔انہوں نے نم آنکھوں سے کہا کہ وہ نو جوت سنگھ کا غرور توڑنے کیلئے انہیں پچھلے ہلکے (امرتسر )سے چنا و¿ میدان میں اتر نے کا فیصلہ لینا پڑا ۔سدھو کے ساتھ ہنستے ہوئے اپنی ایک پرانی تصوریر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سدھو لافٹر چیلنج شو میں ہنسنے کا پیسہ لیتاہے اور وہ اسے دل سے ہنسنا سکھائیں گے ۔انہوں نے مشرقی علاقے کے لوگوں کو مجیٹھا حلقے کے لوگوں کی طرح دل سے پیار کریں گے۔سدھو کو صرف لڑنا آتاہے اور لوگوں کے سامنے جھوٹ کا نمونہ پیش کر ناآتاہے ۔ ادھر پٹیا لہ میں سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے سدھو پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مفاد کیلئے پنجاب کی سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو ریا ست کی باگ ڈور سونپی نہیں جا سکتی ۔انہوں نے پاکستان کے جس فوج کے چیف کے اشارے پر ہر دن سرحد پر ہندوستانی فوجی مارے جارہے ہیں ۔اس کے ساتھ سدھو گلے ملتے ہیں اور پاک وزیر اعظم عمران خان سے دوستی کا دم بھرتے ہیں۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں