پکڑا گیا انڈیا کی موسٹ وانٹیڈ فہرست کا آتنکی !

کئی ملکوں میں جاری بھارت کی ایک بڑی سرچ آپریشن میں ہندوستانی ایجنسیوں نے ممبئی 1993کے سیرئل بلاسٹ میں شامل ہندوستان کے موسٹ وانٹیڈ دہشت گردوں میں سے ایک آتنکی ابو بکر کو پکڑ نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح ہو ممبئی میں 12دھماکے ہوئے تھے جن میں 257لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 713لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اب گرفتار آتنکی ابو بکر کو یواے ای سے بھارت لایا جائے گا۔ہندوستانی ایجنسیوں کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے آتنکیوں کو پکڑ نے کیلئے ایک بڑی کاروائی شروع کی تھی ۔ابوبکر ہتھیاروں اور بارودی دھماکوں کی ٹریننگ کے علاوہ سیرئل بلاسٹ میں استعمال آر ڈی ایکس کو نصب کر نے میں شامل رہا ہے ۔ابو بکر یو اے ای اور پاکستان میں رہ رہا تھا حال ہی میں یو اے ای میں سرگرم ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی خبر کے بعد پکڑا گیا۔ملی اطلاع کے مطابق اس سے پہلے وہ 2019میں بھی گرفتار ہوا تھا لیکن دستاویزوں میں کمی کے سبب یو اے ای کے حکا م کی حراست سے خود کو رہا کرانے میں کامیاب رہا ۔اعلیٰ ترین ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستانی ایجنسیاں ابو بکر کو بھار ت لانے کی کاروائی میں لگی ہیں۔جو لمبے عرصے سے دیش کی انتہائی مطلوب لوگوں کی فہرست میں تھا اس مرتبہ ابو بکر کو پختہ ثبوت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔یواے ای حکومت حوالگی خانہ پوری کے بعد ہندوستانی ایجنسیوں کو سونپے گی جس سے اس کو بھارت لانے کا راستہ صاف ہوگا۔ممبئی دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ داو¿د ابراہیم اب بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ابو بکر کو بھارت لاکر اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ ابوبکر مافیہ ڈون داو¿د ابرہیم کے گرگ محمد اور مستفیٰ ڈوسا کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کرتا تھا ۔اور وہ خلیجی ملکوںسے سونا ،کپڑے اور الیکٹرک ساما ن ممبئی اور دیگر جگہوں پر لاتا تھا ۔ابوبکر کے دوبئی میں کئی بزنس ہیں اس نے ایرانی عورت سے شادی کی ہے جو اس کی دوسری بیوی ہے ۔ ہم ہندوستان کی سیکورٹی ایجنسیوں کو اس شاندار کامیا بی کیلئے مبارکباد دیتے ہیں ۔ اب وہ دن دور نہیں جب داو¿د ابرہیم بھی ہندوستانی ایجنسیوں کے شکنجے میں ہوگا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟