دو سابق مکھیہ منتری آمنے سامنے !

نینی تال کے لال کنواں سیٹ پر دلچسپ چناو¿ ہونے والا ہے۔یہاں دو سابق وزیر اعلیٰ آمنے سامنے ہوں گے سابق وزرائے اعلیٰ وجے بہوگنا اور ہریش راوت ۔سنیچر کو بھاجپا نیتا و سابق وزیر اعلیٰ وجے بہوگنا نے تلخ نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ہریش راوت کیلئے لال کنواں سیاسی موت کا کنواں ثابت ہوگا ۔ وہیں ہریش راوت نے جواب میں کہا کہ لال کنواں سے نکلے امرت سے پورے دیش کا بھلا ہوگا ۔ان کا کہنا تھاکہ باہر اور پیراشوٹ کہنے والے بھاجپائی ذہنی طور پر بیمار ہیں ۔یہاں بھاجپا کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ وجے بہوگنا نے ہریش راوت کیلئے سیا سی موت کا کنواں ثابت ہونے کی بات کہی ۔ اتراکھنڈ میں دل بدلی کا سلسلہ جاری ہے چنا و¿ سے ایک سال پہلے پارٹی بدلنے والوں کے چنا و¿ لڑنے پر پابندی لگانے کا سسٹم پر غور کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ہرک سنگھ کا ہریش سے معافی مانگ کر کانگریس میں جانے کا فیصلہ غلط ہوگا وہیں وجے بہو گنا کے تلخ بیا ن پر ہریش راوت نے نرم لہجے میں رد عمل ظاہر کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لال کنواں سیا سی موت کا کنواں نہیں بلکہ امر ت کا کنڈ ہے ۔ اس امرت کنڈ سے مستقبل میں لال کنواں کے لوگوں کے ساتھ پورے پر دیش کے بھلا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں لال کنواں کے تئیں وہ کیسا نظریہ رکھتے ہیں جس وجہ سے لال کنواں انہیں موت کا کنواں لگتا ہے مجھے تویہاں امرت نظر آیا بھاجپا کی بھدی ذہنیت والے لوگ انہیں باہر ی اور پیراشوٹ امید وار بنارہے ہیں ۔ہمیں لگتاہے لال کنواں سے ہریش راوت کو ہرانا آسان نہیں۔چنا و¿ کے بارے میں پہلے سے کیا کہا جاسکتاہے کہ اونٹ کس کر وٹ بیٹھے گا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟