تاریخ کاسب سے بٹاہو ا ونٹر اولمپک !

تاریخ کا سب سے بٹا ہوا ونٹر اولمپک کا آغا ز بیجنگ شہر میں جمع کے روز شروع ہو گیا ۔ اسکیپر عارف خاں نے جمعہ کو ونٹر اولمپک کے افتتاحی تقریب کے دوران چھوٹے سے چار نفری ہندوستانی ٹیم کی رہنمائی کی تھی ۔کھیلوں میں بھی سیا ست کو شامل کرنا چین کو بھاری پڑ گیا ۔ چین کی شطرنجی چالوں سے ویسے ہی پوری دنیا پریشان ہے ،لیکن اس مرتبہ اس نے بھار ت کو اکسانے والی جو حرکت کی ہے اس نے بھارت کو بے حد ناراض کر دیا۔ چوںکہ بیجنگ ونٹر اولمپک کی مشعل ریلے میں مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں بری طرح مات کھا چکے چینی فوج کے ایک چینی کمانڈر فاباو¿ کو شامل کرنے پر بھار ت میں تلخ رد عمل ہوا ہے ۔نتیجے کے طور پر بھارت نے ونٹر اولمپک کھیل افتتاح اور اختتا می تقریبات کا سفارتی طور پر بائیکاٹ کیا ۔ اس اولمپک کو کئی اسباب سے دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ سب سے پہلے کورونا دور میں اس کا انعقاد ہو رہا ہے دوسرا دنیا کے کئی دیشوں نے انسانی حقوق کی خلاف وزری کو لیکر اس کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ بھار ت بھی ان دیشوں کی فہرست میں شامل ہے امریکہ نے سب سے پہلے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اس کے بعد آسٹریلیا ،برطانیہ ،کینیڈا ،جاپان ،نیدر لینڈ اور نیو زی لینڈ نے بھی بائیکاٹ کیا ۔سفارتی بائیکاٹ ایک علامتی احتجاج ہے ،اس کا کھیلوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے ۔سرکاری طور پر کوئی بڑا انٹر نیشنل ایونٹ اور خاص کر چو ٹی کانفرنس میں حصہ نہیں لیتے ۔ حالاںکہ کھلاڑی شر کت کرتے ہیں ۔ سفارتی بائیکاٹ کے پیچھے امریکہ کے صدر کے دفتر نے چین میں ہو رہی انسانی حقوق کے خلا ف ورزی کا حوالہ دیا اور اس کو چین کے صوبہ شنجیانگ میں مسلم اویغروں اور اقلیتوں پر زیادتیوں کے خلاف امریکہ کے ذریعے یہ قدم اٹھا یا گیا ۔ امریکہ کے ذریعے کھیلوں میں اپنے نمائندوں کو بھیجنا وہاں اذیت رسانی کو نظر انداز کرنے جیسا ہے ۔حالاں کہ مغربی ملکوں کے سفارتی بائیکاٹ سے بوکھلائے چین نے ان کو بھاری قیمت چکانے کی وارننگ دے دی ہے ۔ساتھ ہی ڈریگن نے اس کو لیکر امریکہ پر سازش کا الزام لگایا ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟