پی ایم مودی کو ختم کردوں گا!

ای میل کے ذریعے نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی بھرا ای میل آنے کے بعد خفیہ ایجنسیاں الرٹ ہو گئیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ای آئی اے کی ممبئی برانچ کو بھیجے گئے ای میل میں پی ایم کو مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ، جس میں کہاگیا ہے کہ 20سلیپر سیل تیار ہیں جن کے پاس 20کلو آرڈی ایکس ہے ۔ ای میل کرنے والے نے لکھا ہے کہ وہ خود کشی کر رہا ہے تاکہ مودی کو مارنے کی شازش کا پر دہ فاش نہ ہو سکے ۔ ای میل ملنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں تفصیل اکٹھی کر رہیں ہیں ۔ پی ایم مودی کو مارنے کی سازش کے سلسلے میں جو ای میل آیا ہے اس کا ذریعہ کیاہے؟ ای میل کے مطابق حملے کی پلاننگ تیار ہو چکی ہے۔ ا ی میل لکھنے والے نے اپنے آپ کو بہت سے آتنکی گروپوں سے بھی جوڑا ہے ۔ نیشنل تفتیش رساں ایجنسی (این آئی اے) نے دھمکی بھرے ای میل کو خفیہ اور دیگر سیکورٹی ایجنیسوں کو بھیج دیا ہے جس ای میل آئی ڈی سے یہ میل بھیجا گیا ہے اس کی گہرائی سے پڑتال جاری ہے۔ پچھلے سال جون میں 22سالہ لڑکے سلمان نے پولیس کو فون کرکے پی ایم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ پولیس کی جانچ میں سامنے آیا تھاکہ ملزم پہلے ہی ضمانت پر جیل سے باہر آیا تھا اس کے خلاف پہلے سے ہی پانچ کیس درج تھے ۔ ملزم نے شروعاتی پوچھ تاچھ میں بتایا تھا کہ اس نے دوبارہ جیل کے اندر جانے کیلئے یہ ٹیلی فون کیا تھا۔پی ایم مودی کو دھمکی سے متعلق ای میل کی جانچ ہونے کے بعد ہی ملزم گرفت میں آسکے گا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!