کیا آریہ سماج شادی کا سرٹیفکیٹ دے سکتا ہے ؟

کیاآریہ سماج مندر میں ہوئی شادی میں سپیشل میرج ایکٹ کے تقاضوں کی تعمیر کرنی ہوگی ؟ سپریم کورٹ میں اٹھے اس سوال کا بڑی عدالت نے محاسبہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔معاملے میں داخل عرضی پر نوٹس جاری کیا ۔مدھیہ بھارت آریائی پرتی ندھی سبھا نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ مین چنوتی دی ہے جس میں ہائی کورٹ نے آریہ سماج مندر میں ہونے والی شادی کو اسپیشل میرج ایکٹ کی شرائط کو لاگو کرنے کو کہا ہے ۔سپریم کورٹ نے معاملے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی ہے ۔مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مدھیہ بھارت آریہ پرتی ندھی سبھا کو کہا تھا کہ وہ سپیشل میرج ایکٹ کے تقاضوں کو لاگو کرے اس کے ساتھ ہی آریہ سماج مندر میں ہونے والی شادی میں اسپیشل میرج ایکٹ کے تقاضوں کو لاگو کیا جائے ۔جس کے تحت شادی سے پہلے نوٹس وغیرہ جاری کرنا شامل ہے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے کہا تھا سپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہی میرج سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گا ۔سبھا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو چنوتی دی ہے سپریم کورٹ کے جسٹس کے ایم جوشو کی سربراہی والی بنچ نے نوٹس جاری کر ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی ہے ۔آریہ سبھا کی طرف سے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ان کے وکیل شیام دیوان نے دلیل دی ہے کہ ہائی کورٹ میں تو حکم دیا ہے اس پر روک لگائی جائے ۔آریہ سماج مندر میں اگر شادی ہوتی ہے تو دونوں فرقی ہندو ہونے چاہیں اور کسی بھی شرط کی ضرورت نہیں ۔اسپیشل میرج ایکٹ کے تقاضہ جس میں نوٹس جاری کرنا ،شادی کو لیکراعتراض مانگنا وغیرہ آتے ہیں چاہے آریہ سماج مندر میں ہونے والی شادی کے لئے نہیں ہو سکتا ۔ایسی پہلے سے شرط آریہ سماج میرج ایکٹ اور ہندو میرج ایکٹ کے تقاضوں کے خلاف ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!