فلم دی کشمیر فائلز سے بوکھلایا پاکستان!

فلم دی کشمیر فائلز سے بنے ماحول کے درمیان کشمیری پنڈتوں کی وادی میں واپسی کی خبروں سے پاکستان میں بوکھلاہٹ ہے ۔پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے آتنکی تنظیموں کو غیر کشمیریوں پر حملوں کا خوف بنا دیا ہے ۔ایک طرح کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی کا ماحول بگاڑنے اوردوسرے سری امرناتھ یاترا میں رکاوٹ ڈالنے کے منصوبے سے دہشت گردوں کی وارداتیں تیز کرنے کو کہا ہے ۔خفیہ ایجنسیوں سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پریشان ہے کہ اگر پنڈتوں کی وادی میں واپسی جذوی کامیابی مل گئی تو پچھلے تین چاردہائیوں سے آئی ایس آئی کی سازش پر پانی پھر سکتا ہے ۔اس وجہ سے سرحد پار سے دہشت گردوں کوہدایت ملی ہے کہ زیادہ سے زیادہ باہری لوگوں کو نشانہ بنایا جائے سخطی کے چلتے اس کی کمان اب علاقہ میں سرگرم پاکستانی دہشت گردوں کو سونپی گئی ہے اس کام میں جنوبی کشمیر میں سرگرم مقامی انڈر گراو¿نڈ نیٹورک کا استعمال کیا جا رہا ہے جو پہلے ٹوہ لے کر دہشت گردوں تک اطلاعات پہونچا رہے ہیں ۔اس کے بعد آتنکی پہونچ کرواردات انجام دیتے ہیں آئی جی کشمیر پولیس وجے کمار کا کہناہے کہ پورے حالات پر نظر ہے ۔جلد ہی اس طرح کے واقعات پر شکنجہ کش دیا جائے گا ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ذرائع بتاتے ہیں کہ پلوامہ کے لسی دوہرا اور دیگر علاقوں میں صنعتی کارخانے ہیں جہاںروزانہ باہر سے مال لے کر گاڑیاں پہونچتی ہیں ساتھ ہی غیر کشمیری محنت مزدوری کر کے گزارا کرتے ہیں ایسے میں انہیں نشانہ بنا کر آسانی سے فرار ہو جاتے ہیں ۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ دہشت گرد امرناتھ یاترا کے دوران بھی خلل ڈال سکتے ہیں تاکہ دوسری ریاستوں سے لوگ یہاں کم تعداد میں پہونچیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!