ڈاکٹر خودکشی کیس میں بھاجپا نیتا گرفتار!
راجستھان کے دوسہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ خودکشی کا معاملہ سنگینی اختیار کرتا جارہا ہے ۔بتا دیں کہ راجستھان کے علاقہ دوسہ میں ایک عورت کو ڈلیوری کے بعد کافی بلیڈنگ ہونے لگی تھی جس کے بعد اس کی موت ہو گئی ۔گھر والے اور دیگر لوگوں نے باہر رکھ کر مظاہرہ کیا تھا ۔اس کے چلتے ڈاکٹر ارچنا شرماکے خلاف پولیس میں خودکشی کاکیس درج کر لیا گیا تھا جس کے چلتے انہوں نے خود پھانسی لگا کر جان دے دی ۔اس معاملے میں پولیس نے راجستھان بی جے پی کے سیکریٹری جتیندر گاٹھوال سمیت دو لوگوں کو رنگداری اور خودکشی کے لئے اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں گوٹھوال کے ساتھ دیگر لوگوں میں رام منوہر بھی شامل ہیں دونوں پر دفع 304، 388اور 306(زبردسی وصولی اورخودکشی کے لئے اکسانے ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔راجستھان کے دوسہ ضلع کے لا ل سوٹھ قصبہ میں ایک پرائیویٹ اسپتال کی ویٹرنٹی ماہر ارچنا شرما نے منگلوار کو مبینہ طور پر پھانسی لگا کر جان دے دی تھی ۔ان کے خلاف پیر کو ان کے پرائیویٹ اسپتال میں ایک حاملہ عورت کی موت کے بعد علاج میں لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔اس اسپتال کے مینیجنگ ڈائرکٹر اور ڈاکٹر کے شوہر اور ڈاکٹر سمیت اپادھیائے نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کی بیوی ڈاکٹر ارچنا شرما نے اپنے خلاف قتل کے معاملے میں خبر پڑھی وہ جیل جانے کولے کر ڈری ہوئی تھیں ۔حاملہ عورت کی موت کے معاملے میں ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔حاملہ عورت کی موت کے بعد پیر کو اسپتال کے باہر دھرنے میں بھاجپا نیتا گوٹھوال بھی موجود تھے ۔اور ڈاکٹر اپادھیائے نے بھی ان پر معاملے میں شامل ہونے کا الزام لگایا ۔قصورواروں کے خلاف کاروائی کی مانگ کو لیکر ریاست کے پرائیویٹ ہسپتال اور نرسنگ ہوم جمعرات کو دوسرے دن بھی بند رہے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بدھوار کو ڈوسہ کے ایس پی انل کمار کو ہٹا دیا تھا ۔گوتھوال نے جمعرات کو خبر ٹوئیٹ کی ۔آدھی رات کو مجھے گرفتار کرنے جے پور پولیس میرے گھر پرپہونچی فی الحال سونٹھ کی ڈاکٹر ارچنا شرما کو خودکشی کے لئے اکسانے پر درج کر انہیں پھنسا رہی ہے اور یہ معاملہ جھونٹا ہے ۔گہلوت سرکار اپنی غلطی اور ناکامی چھپانے کے لئے مجھے زبردستی پھنسا رہی ہے ۔ڈاکٹر ارچنا شرما کی خودکشی کے خلاف دہلی کے ایمس اور لیڈی ہارڈنگ کالج میں کینڈل مارچ نکالا گیا ۔ان کی مانگ تھی کہ پھانسی لگا کر جان دینے والی ڈاکٹر ارچنا شرما کو انصاف ملے گا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں