یوکرین میں پہلی بار روس پر حملہ کیا!
روس کی سرحد سے لگے علاقے ویل گوشف کے گورنر نے الزام لگایا ہے کہ جمعہ کو صبح سویرے روس کی سرحد میں یوکرین نے ہیلی کاپٹر سے گولا باری کی اور تیل کے اس ڈپو کو نشانہ بنایا جس سے اس میں آگ لگ گئی ۔اس دعوے کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی ہے ۔ٹیلی گرام ایپ پر ویل گوشف کی پوسٹ کے مطابق روس کی اینرجی کمپنی روس نیفٹ کے تیل ڈپوپر حملہ کیا گیا جس میں دو لوگ زخمی ہوئے ۔گورنر نے ایپ پر لکھا کہ تیل کے ڈپوپر یوکرین کے دو ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی جس سے آگ لگ گئی اور کم اونچائی پر روس کی سرحد پر داخل ہوئے تھے ۔اس مبینہ حملے کی تصویریں شوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی ہیں جس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔برطانیہ کے وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کی سرحدو ں نے یورحیب کے ساو¿تھ میں واقع دیہاتوں کے علاقوں کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔وزارت کا کہنا ہے یوکرین نے کیوو کے مشرق اور شمال مشرق میں کامیابی کے ساتھ لیکن محدود جوابی حملہ کیا ہے ۔کیوو میں روس کے ذریعے کاروائی کم کرنے کے دعوے کے درمیان ان علاقوں میں مسلسل ہوائی اور میزائل حملے ہو رہے ہیں ۔روس کے فوجی ٹرنوبل سے ایسے وقت میں ہٹ رہے ہیں جب ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ کرملن یوکرین میں پیچھے ہٹنے کے واسطے بات چیت کرنے کی آڑ میں اپنے فوجی پھر تعینات کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں