ایک بار پھرحوثیوں نے ابو ظہبی پر حملہ کیا!

متحدہ عر ب امارات نے کہا ہے کہ اس نے یمن کے حوثیوں باغیوں کی طرف سے داغی گئی ایک بیلسٹک میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے ۔یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب اسرائیل کے صدر عما رات کے دورے پر ہیں یہ کسی اسرائیلی صدر کا پہلا یو اے ای دورہ ہے۔میزائل کے کسی کے زخمی ہونے یا مرنے کی خبر نہیں ہے بتایا گیا ہے کہ میزائل کا ملبہ ایک باہری علاقے میں جنگلوں میں گرا حالاںکہ دھماکے میں یہ صاف نہیں کیا گیا کہ میزائل کا نشانہ ابو ظہبی یا دوبئی کا نشا نہ بناکر حوثیوں نے حملہ کیا تھا ۔اسرائیل کی خبر رساں ایجنسی واچ کے مطابق دیش کی جہار رانی اتھارٹی نے کہا کہ حملے باوجود دیش میں ہوائی سروس ٹھیک ٹھار ک جاری ہے ۔پیر کو یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی صدر رزاق ہر زوک ابو ظہبی میں یو اے ای حکمراں شیخ محمد بن زید النیحان کے ساتھ سیکورٹی اور باہمی امور پر بات چیت کر رہے تھے ۔صدر ہر زوک نے رات ابو ظہبی میں گزاری ۔اسرائیل صدارتی دفتر کی طرف سے کہا گیا کہ حوثی حملے کے باوجود صدر اپنا امارات کا دورہ جاری رکھیں گے اور ساتھ خبر دار بھی کیا تھاکہ یواے ای میں مسلسل میزائل یا ڈرون حملوں کا خطرہ ہے۔ حوثیوں نے شہریوں کیلئے خطرہ پیدا کرنے والے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔حوثیوں نے پہلے بھی میزائل داغے ہیں ان میں سے ایک تو ابو ظہبی میں گرا بہر حال وسط ایشیا کی صورت حال نا زک بنتی جارہی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!