75سال پرانے پیڑوں کی حفاظت !

ہر یانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ایک نئی انوکھی پہل کی ہے ہر یانہ میں75سال پرانے پیڑوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو ریا ستی حکومت ہر سال 2500روپے پینشن دے گی۔ وزیر اعلیٰ نے بدھوار ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے پرسلطان پور نیشنل ٹورزم پارک میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہاکہ دیکھ بھال کرنے والوں کو پینشن دینے والا ہر یا نہ دیش کا پہلا راجیہ ہے ۔اس موقع مرکزی وزیر جنگلیا ت و ماحولیا ت بھوپیندر یا دو نے کہا کہ آج گجرات دکھاڑیاں پکچھی وہار اور اتر پردیش کے بکھیرا پکچھی وہار کے رامسر استھلوںمیں شامل کیا گیاہے ۔دیش میں رامسر سائٹ کی جگہ پر ہر ہزاروں پرندے چرندے آتے ہیں۔ سلطانپور میں 100سے زیادہ نسلوں کے پرندوں چرندوں کی آمد ہوتی ہے وہیں منڈر واس میں بھی 80کے قریب مختلف نسلوں کے 40ہزار پرندے آتے ہیں ۔دونوں جھیلوں کے آ س پاس کے علاقے کو ہوم اسٹے پالیسی کے تحت ڈیولپ کیا جائے گا ۔ان کے آس پاس کے دیہات میں دیہاتیوں کے یہاں سیاح ٹھہر سکیں گے اور اس سے وہ دیہی تہذیب کو بھی ٹھیک ٹھا ک طریقے سے سمجھ سکیں گے ۔ وزیر اعلیٰ کھٹر نے کہاکہ پونڈ اتھارٹی بناکر 1900تالابوں اسی سال ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھا یا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پردیش کے سبھی 18ہزار تالاب کو صاف کیا جائے گا۔اے کورٹ سے پرندوں کا نظارہ بھی ہریانہ سرکا رکی اس ماحولیاتی متعلق اعلان کا خیر مقدم ہے ۔گلوبل وارمنگ کے دنوں میں ایسی اسکیموں کو پورے دیش میں لاگو کرنے کی سخت ضرورت ہے اس کا ایک مضر اثر تو ہم دیکھ ہی رہے ہیں۔ موسم میں کتنا تبدیلی آرہی ہے ماحولیات کو بچانے کیلئے ہر یانہ نے پہل کی ہے اس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!