ہوائی مسافروں کا مہا راجہ دور شروع !

دیش کی پہلی سرکاری جہا زی کمپنی ایئر انڈیا کی قریب 69سال بعد گھر واپسی ہو گئی ہے ۔مرکزی حکومت نے جمعرات کو ٹاٹا گروپ کے ہاتھ میں ایئر انڈیا کو سونپ دیاہے ۔حالاںکہ ابھی ایئر انڈیا کی پروازے اب ٹاٹا کے بینر تلے نہیں اڑیں گی لیکن بہت جلد ایسا ہونے کی امید ہے ایئر انڈیا کے بور ڈ میں موجود سرکاری ممبر سمیت سبھی نے استعفی دے دیا ہے ٹا ٹا سنس کے ذریعے بنائے گئے نئے بورڈ نے ایئر انڈیا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔اب نئے اعلیٰ افسران اور ملازمین کی تقرریا ں ہوں گی ۔نئے مالک ٹا ٹا گروپ کیلئے سب سے بڑی چنوتی یہ ہے کہ اس کو ہورہے روز قریب 20کروڑ روپے کے خسارے کو فائدے میں بدلنا ہوگا ۔لاکھوں کروڑوں روپے کے قرض میں دبی کمپنی کو قرض سے نجات دلا نا ہوگا۔ اور ٹکٹوں کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہ کرتے ہوئے جہاز کے اندر سواو¿ں کو عمدہ کرنا ہوگا۔ ایئر انڈیا کے قیام کے ساتھ ہی ہوائی مسافروں کا بھی مہاراجہ دور شروع ہو گیاہے اس کا اندازہ تب لگے گا جب آپ ایئر انڈیا کی کسی پرواز سے سفر کریں گے ۔جمعہ سے ایئر انڈیا کی پروازوں میں 84سالہ رتن ٹا ٹا کے آواز میں ایک آڈیو پیغام کے ساتھ آپ کے سفر کا آغا ز ہوگا۔ اور پھر عمدہ فراہمی کے تحت کھانا مفت ملے گا یہ سروس مرحلے وار طریقے سے سبھی پر وازوں میں شروع کی جائے گی ۔ممبئی- دہلی ، ممبئی -بینگلورو کیلئے پر وازوں کی شروعات ہوگئی ہے۔اور اگلے چھ مہینے میں کمپنی میں بہت کچھ دیکھنے کو ملے گااس کے علاوہ کچھ نئی اور پرانی جہازی کمپنیاں نئے انداز کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے ۔دیش کی جہازی انڈسٹری ابھی 1.2لاکھ کروڑ روپے کی ہے ۔چین اور امریکہ کے بعد بھارت کی ہوائی مسافر مارکیٹ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے ۔انٹرنیشل ایئر ٹرانسپور ٹ ایسو سی ایشن کے اندازے کے مطابق 2030تک بھارت دنیا میں نمبر 1پر ہوگا۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں ایئر انڈیا و ایئر ایکسپریس کی 19فیصدی حصہ داری ہے غیر ملکی ہوائی اڈوں پر پارکنگ کے 900پلاٹ ہیں جہاں سے ہر ہفتے 665انٹر نیشنل پروازے بھر تی ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!