جب وزیر اعظم گھر چھوڑ کر خاندان سمیت فرار ہوئے !
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے گھر والوں نے زبردست مظاہرے کی وجہ سے دیش کی راجدھانی اوٹا وا میں اپنے گھر کو چھوڑ دیا ہے اور ایک نا معلوم جگہ پر شفٹ ہو گئے ہیں بتا یا جاتا ہے کہ کورونا ویکسین منڈیٹ اور دیگر پبلک ہیلتھ پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل پر ہزاروں ٹرک ڈرائیور اور دیگر مظاہرین نے راجدھانی شہر میں اکٹھا ہوکر اور پی ایم ٹروڈو کے آپ پاس علاقے میں ان ٹرک ڈرائیورں نے قریب 20کلو میٹر تک کی لمبی لائن بنادی ۔کینیڈا ریڈیوکے مطابق ڈرائیور اور مظاہرین ویکسین منڈیٹ پابندیوں کو ختم کرنے کی مانگ کی ان ٹرک مالکوں کو ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے سب سے امیر انسانوں میں سے ایک الون مسک کی بھی حمایت رہی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ کینڈائی ٹرک مالکوں کا ہنگامہ اور اب اس کی گونج امریکہ تک سونی جارہی ہے ۔ زیادہ تر لوگوں کی مخالفت کووڈ وبا ءسے بچاو¿ کے لئے ویکسین لگوانے کے قواعد کو لیکر ہے اس کے تحت وہ ویکسین لگوائے بغیر کسی دوسرے صوبے میں نہیں جا سکتے احتجاج کے چلتے وہ اپنے پریوار میں اکیلے کمانے والے ہیں یہ کہنا ہے احتجاجی ٹرکوں کے مالکوں کا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں