اکیلے کار چلاتے وقت ماسک پر لگا بریک !

دہلی ہائی کورٹ نے کورونا کے دوران اکیلے کار چلاتے وقت ماسک لگانے کے دہلی حکومت کے فرمان کو بے تکا قرار دیا ہے اور سرکار کا یہ فیصلہ سمجھ سے با ہر ہے اور اب تک کیوں لاگو ہے؟ یہ دہلی سرکا رکا حکم ہے آپ اسے واپس کیوں نہیں لیتے ؟یہ کیا بات ہوئی کہ آپ اپنی کار میں اکیلے بیٹھے ہیں اور آ پ کو ماسک بھی لگا نا ہے ۔ دونفری بنچ نے کہا کہ آپ اس مسئلے پر سرکا رسے جواب لیکر صاف کریں ۔دہلی سرکارکی نمائندگی کررہے وکیل نے کورٹ میں ایک واقعہ کا ذکر کیا جس میں ماسک نہ پہننے کے سبب ایک شخص کا چالان کاٹ دیا گیا ۔دراصل یہ شخص اپنی ماں کے ساتھ کار میں تھا اور یہ کافی پی رہے تھے اس وقت کھڑکی کا شیشہ بند تھا۔ سماعت کے دوران دہلی سرکار کی سینئر وکیل راہل مہر انے ہائی کورٹ کے سنگل جج کے ساتھ اپریل 2021کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کار چلاتے وقت ماسک نہ پہننے پر چالان کاٹنے کے دہلی سرکار کے فیصلے پر مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔وکیل نے کہا تھا کہ کار میں اکیلے بیٹھے شخص کا بھی 2000ہزار روپے کا چالان کیا جا رہا ہے ۔سنگل جج کا حکم بہت ہی مایوس کن تھا انہوں نے قدرتی آفت جب ڈی ڈی ایم اے نے حکم پاس کیا تو حالات اور تھے اب چوں کہ دہلی میں وباءتقریبا ً ختم ہوگئی ہے اس پر بنچ نے کہا کہ شروعاتی حکم تو دہلی سرکار نے ہی پاس کیا تھا جسے سنگل جج کے سامنے چیلنج کیا گیا تھا مہرا نے کہا یہ دہلی یا مرکز ی سرکار جس کسی کا حکم ہے یہ نا مناسب ہے اس پر پھر سے نظر ثانی کی ضرور ت ہے بنچ کو حکم منسوخ کرنا چاہیے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟