لالو کو ہائی کورٹ نے دی ضمانت !

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کروڑوں روپے کے چارہ گھوٹالے سے وابسطہ دنکا خزانہ معاملے میں سنیچر کو آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو ضمانت دے دی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ان کے جیل سے رہا ہونے کا راستہ صاف ہوگیا چارہ گھوٹالے کے کیس میں لالو 23 جولائی سے باہر آنے کیلئے ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے کا بانڈ نچلی عدالت میں بھرنا ہوگا ۔حالانکہ عدالت نے انہیں ضمانت میعاد کے دوران بغیر اجازت دیش سے باہر جانے پر روک لگا دی ہے ۔اپنا پتہ موبائل نمبر نہ بدلنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔چارہ گھوٹالے مین سزا یافتہ لالو یادو کی ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی کی دلیلیں خارج کردیں کہ لالو ابھی نئی دہلی میں ایمس میں جودیشیل حراست میں داخل ہیں ۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ضمانت سے متعلق کاروائی پوری ہونے پر ان کو پیر کو رہا ہو جانے کا امکان ہے ۔انہیں چارہ گھوٹالے کے دیگر تین معاملوں میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے ۔رانچی کورٹ نے انہیں آدھی سزا پوری کرنے کے بعد ضمانت دی ہے ۔ذرائع کے مطابق پیر کو لالو پرساد یادو کو ضمانت ملنے اور رہائی کی کاروائی پوری ہوگئی لیکن چونکہ ان کا علاج دہلی کے ایمس میں چل رہا ہے اس لئے ایسے میں انہیں شاید دو ہفتہ بعد ہی جیل سے باہر آنے کا موقع ملے ۔لالو پرساد کے قریبیوں کے مطابق وہ پوری طرح ٹھیک ہونے کے بعد ہی لوگوں کے سامنے آئیں گے آر جے ڈی کے بانو لالو پرساد یادو چارہ گھوٹالے میں تین سال پہلے تیسری مرتبہ جیل گئے تھے تو سب سے بڑا سوال یہ بھی تھا کہ کیا وہ جیل سے واپسی کرپائیں گے اور کیا ان کے بغیر ان کی پارٹی متحد رہ پائے گی ؟ تب لالو پرساد پچھلے کئی برسوں سے یوپی اے کے پہیا رہے ہیں اور بی جے پی کےخلاف مضبوط آواز اٹھارہے ہیں لیکن ان کے بیٹے تیجسوی یادو نے نہ صرف آر جے ڈی کو بکھرنے سے روکا بلکہ پچھلے سال این ڈی اے کو سخت چنوتی بھی دی تھی ایسے میں سوال ہے کہ کیا لالو پرساد یادو اب دوبارہ آر جے ڈی میں اپنی سرگرمیاں بڑھائیں گے یا قومی سیاست پر توجہ دیں گے دوبار جیل جانے کے بعد بھلے ہی لالو پرساد اور مضبوط بن کر نکلے ہوں لیکن اس مرتبہ ان کے سامنے مشکل چنوتی ہے ۔لالو پرساد کے اب تک سیاسی ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ان کے حریفوں کی نظر ہوگی کہ اس بار واپسی کے بعد لالو کا کیا رخ رہتا ہے ؟ حالانکہ آر جے ڈی کے اندر بھی یہ کلیش رہے گا کہ جس پارٹی میں پوری طرح پیڑی رد وبدل کی کاروائی ہو چکی ہے وہاں اب لالو پرسادکا کتنا رول ہوگا آر جے ڈی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا لالو پرساد کی ضرورت قومی سیاست میں سب سے زیادہ ہے اور وہ اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے میں بڑا رول نبھا سکتے ہیں بیٹے تیجسوی یادو کا کہنا تھا کہ ضمانت ملنے سے خوشی ہے لیکن ان کی صحت کو لیکر ابھی بھی فکر ہے ۔جب تک کہ وہ صحتیاب ہو کر گھر نہیں آجاتے ۔وہیں رہیں گے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!