نیرو مودی کی حوالگی کا راستہ صاف ہوا !

بھارت میں پنجاب نیشنل بینک سے 13ہزار کروڑ روپئے کا چونا لگانے والے ہیرا تاجر نیرو مودی کی حوالگی کی برطانیہ کے وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے اجازت دے دی ہے اسے حکومت کی ہند کی کوششوں کی کامیابی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے سی بی آئی کی عرضی پر برطانوی عدالت نے نیرو مودی کی حوالگی کا حکم دیا جس کے بعد پٹیل نے برطانوی سرکار کی طرف اسے بھارت بھیجنے کی ہری جھنڈی دے دی ہے ۔ بھارت میں سی بی آئی نے 31جنوری 2018کو نیرو ،میوہل چوکسی اور پنجاب نیشنل بینک کے گھوٹالے میں ملوث حکام کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا لیکن جانچ ایجنسی کی قدم کے بھنگ لگتے ہی نیرو اور میہل چوکسی دیش سے فرار ہوگئے اس کے بعد یہ گھوٹالہ فرضی لیٹر اورانڈر ٹیکنگ جاری کرنے کو لیکر ہوا تھا اسکی بنیاد پر نیرو اور میہل کو بینکوں سے بے روک ٹوک نقد رقم مل جاتی تھی جسے بعد میں واپس نہیں کرتے تھے اسی کے چلتے 13ہزار کروڑ کا گھوٹالہ ہوا تھا برطانوی کورٹ نے ہندوستانی جیلوں اور نیرو کے ذہنی بیماری کو لیکر ہیراتاجر کو لیکر ساری دلیلوں کو خارج کر دیا تھا ۔ اور اسی فیصلے کی بنیا د پر برطانیہ کے وزیر داخلہ کی حوالگی کے اجازت نامہ پر دستخط کئے ہیں لیکن نیرو وزیر داخلہ کی اجازت کے 14دن کے اندر ہائی کورٹ میں اس اجازت کوچنوتی دے سکتا ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!